آر ٹی اور سپتنک کے بارے میں 5 حقائق جاننے کی ضرورت

 سرخ پٹی والے ٹی وی پر اینٹینے کی جگہ کریملن کے میناروں والا تصویری خاکہ جس میں پانچ حقائق دیکھائے گئے ہیں۔ (State Dept./M. Gregory. Photo: © James Steidl/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)

خود مختار اور آزاد میڈیا کا کردار عوام کو آگاہی دیتا ہے۔ روس کا سرکاری میڈیا حقائق کو مسخ کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے میں لگا ہوا ہے۔

آر ٹی اور سپتنک ریاستی کنٹرول کے تحت چلنے والے میڈیا کے وہ ادارے ہیں جو روس سے باہر کے سامعین کے سامنے کریملن نواز نظریات پیش کرتے ہیں۔ اِن دونوں میں سے کوئی بھی ادارہ روس کے رہنماؤں یا ریاستی پالیسی پر تنقید نہیں کرتا۔

مارگریٹا سائمونیئن آر ٹی اور سپتنک کی بڑی کمپنی، روسیا سیگودنیا کی چیف ایڈیٹر ہیں۔ وہ صدر ولاڈیمیر پوٹن کی ایک معاونِ اعلٰی کی آلہ کار ہیں۔

جب روس یا اس کے رہنماؤں کی بین الاقوامی میڈیا کوریج اُن کے حق میں نہیں ہوتی تو یہ دونوں نیٹ ورک رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کے لیے گمراہ کن معلومات پھیلانے کا کام شروع کر دیتے ہیں۔ دونوں ادارے ایسی پراکسی سائٹوں پر پوسٹ کی گئی کہانیوں اور خبروں کو پھیلاتے ہیں جو روس کی انٹیلی جنس سروسز سے منسلک ہوتی ہیں۔

کریملن روسی میڈیا کے قابل احترام آزاد اداروں تک رسائی کو بند کر رہا ہے  یا روک رہا ہے جب کہ میڈیا کے غیر ملکی ادارے اپنی کارروائیاں معطل کر رہے ہیں یا اُس حالیہ قانون کے ردعمل میں روس چھوڑ کر جا رہے ہیں جس کے تحت پریس کی آزادی سمیت اظہار کی آزادی پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔

کریملن کی مالی اعانت سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے بارے میں دیگر مثالوں اور مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل ملاحظہ فرمائیے:-