آسکر ایوارڈ یافتہ جاز آرٹسٹ جون بتستے سے ملیے [پوسٹر]

 جاز کی خوشی میں تیار کیا جانے والا پوسٹر جس میں جون بٹسٹے پیچھے جھکتے، مسکراتے، آنکھیں بند کیے میلوڈیکا نامی ساز بجا رہے ہیں۔ (State Dept./D. Thompson)
جاز کی خوشی میں تیار کیا جانے والا پوسٹر جس میں جون بٹسٹے پیچھے جھکتے، مسکراتے، آنکھیں بند کیے میلوڈیکا نامی ساز بجا رہے ہیں۔ (State Dept./D. Thompson)

بتستے نے 2022 کے وائٹ ہاؤس کے اُس سرکاری عشائیے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اور میکرون کی اہلیہ، برِجٹ نے شرکت کی۔

وہ سٹیوی ونڈر اور ولی نیلسن سمیت کئی ایک نامور فنکاروں کے ساتھ ریکارڈنگ اور اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ 2022 میں تب کے 35 سالہ بتستے نے پانچ گریمی ایوارڈز جیتے۔ اِن میں سے ایک اُن کے ریلیز کیے گئے بہترین البم میں شامل تھا جس کا عنوان تھا: “وی آر”۔

اس سے پہلے بتستے  اور دیگر دو آرٹسٹوں نے تمام عمروں کے ناظرین میں مقبول ‘ سول’ نامی ایک کارٹون فلم کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جس پر انہوں نے اکیڈمی ایوارڈ جیتا۔ بتستے  بچوں کے پروگرام ‘ سیسیمی سٹریٹ’  میں بھی شرکت کر چکے ہیں جہاں وہ موسیقی کے شائقین کی اگلی نسل کے لیے جاز پیش کرتے ہیں۔

اس مفت پوسٹر کو دیکھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔

ابتدا میں یہ مضمون اپريل 8 2022 کو شائع کیا گیا۔