آپ نے ایسے مونگے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے [ وڈیو]

ہم اکثر بھول جاتے ہیں کہ مونگے زندہ، سانس لینے والے اور حرکت کرنے والے  جانور ہوتے ہیں۔

ہسپانوی فلم ساز  اینٹونیو روڈریگز کانٹو نے ان  جانداروں کی  تصویریں اتارنے اور ان کی پوشیدہ حرکتوں کو ظاہر کرنے کے لیے 25,000  تصویروں کو باہم جوڑنے پر پورا ایک سال صرف کیا۔

مونگوں کی کالونیاں یا چٹانیں حیاتیاتی تنوع کا ایسا گہوارہ ہیں جوسمنروں میں زندگی کی تمام اقسام میں سے ایک چوتھائی کا سہارا بنتے ہیں۔

لیکن آلودگی، گنجا ئش سے زیادہ  ماہی گیری اور آب و ہوا میں تبدیلیوں کے باعث سمندروں کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت  کے باعث دنیا بھر میں مونگوں کی چٹانیں خطرات کا شکار ہیں۔

بلند درجہ حرارت کے لمبے عرصوں نے دنیا بھر میں مونگے کی چٹانوں کو بلیچنگ  رنگ کی کاٹ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ ایلجی کے ختم ہو جانے پر  ــــ جومونگوں کی چٹانوں کے رنگوں کو شوخ بناتی ہے ـــ  مونگوں کے سارے رنگ بھی ماند پڑ گئے ہیں۔ بلیچنگ، آہستہ آہستہ حرکت کرنے والے مونگوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر مونگے صحت مند ہوں تو سال بھر میں آدھ انچ سے بھی کم  بڑھتے ہیں۔

قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے، سائنس دان اور عام لوگ  سمندر کے ان اہم باسیوں کو بچانے کی خاطر سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔

آپ مونگوں کی چٹانوں کو کس طرح بچا سکتے ہیں؟

  • پانی کے استعمال میں کفایت برتیے: پانی کے استعمال میں کفایت سے، استعمال شدہ پانی کی وہ مقدار بھی کم ہو جاتی ہے جو اپنے ساتھ آلودگی کو بہا کرمونگوں کے حیاتیاتی ماحول کے نظاموں تک لے جاتی ہے۔
  • کوڑے کرکٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیے: سمندر میں کوڑا کرکٹ مونگوں کی چٹانوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
  • آب و ہوا مں تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی حمایت کیجیے: گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کم کرنے سے سمندروں کے درجہ حرارت میں اُس اضافے کو کم کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے مونگوں کی چٹانوں کی بلیچنگ ہو جاتی ہے۔

نوٹ: ویڈیو انگریزی میں ہے۔