آپ چاند پر چہل قدمی کرناچاہتے ہیں ؟ تو اس کا آغاز کسی ریستوران میں نوکری سے کیجیے۔

بعض انتہائی کامیاب لوگوں کے اوّلین کام، ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر نوکریاں تھیں (© Shutterstock)

کامیاب لوگوں کی کامیابیاں دیکھنے میں آسان نظر آتی ہیں۔ مگر ان میں سے زیادہ تر کو اپنے اپنے شعبوں میں کامیابی کی انتہا تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی ہے۔ ان لوگوں نے اکثر اپنی عملی زندگی کا آغاز بیرہ گیری، آئس کریم بیچنے یا تعمیراتی مزدوروں کے طور پر کام کرنے سے کیا۔

حالیہ ٹوئیٹر ہیش ٹیگز #firstsevenjobs  اور #first7jobs  نے دنیا کے بعض مشہور ترین ( اور بہت سارے نسبتاً کم مشہور) لوگوں کو یہ بتانے کا موقع دیا ہے کہ  انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیسے کیا۔

چاند پر قدم رکھنے والے اوّلین افراد میں سے ایک، اپالو کے خلا باز بزایلڈرن کا پہلا کام نیو جرسی میں آئس کریم کی ایک دکان پر پلیٹیں دھونا تھا۔

میرا پہلا کام اپرمونٹ کلیئر، نیو جرسی میں بانڈز آئس کریم نامی دکان میں 35 سینٹ فی گھنٹہ معاوضے پر پلیٹیں دھونا تھا۔

الیگزینڈر ہملٹن کی زندگی کے بارے میں  ہپ ہاپ براڈ وے غنائیہ ترتیب دینےوالی، لِن مینویل مرانڈا نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اپنی چچی کے سٹور میں برف کو چورا کرنے کی ایک مشین  سے پھلوں کے مشروب بنانے سے کیا تھا۔

سی بی ایس ٹی وی کے رات گئے دیر سے پیش کیے جانے والے “ دی لیٹ شو وِد سٹیفن کولبرٹ” نامی شو کے میزبان سٹیفن کولبرٹ نے راج کا کام کیا اور ریستوران میں میزیں صاف کرنے اور برتن اٹھانے والے کی حیثیت سے کام کیا۔

گولڈی بلاکس کی بانی، ڈیبرا سٹرلنگ نے اپنی زندگی میں  سب سے پہلا کام  ایک کافی شاپ پر کیا جہاں وہ کافی بنایا کرتی تھیں۔ گولڈی بلاکس کمپنی میں ایسے کھلونے بنائے جاتے ہیں جن سے  لڑکیوں میں انجنئیرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ میرا سوروینو نےاپنی عملی زندگی کا آغاز ایک آیا کے طور پر دوسرے لوگوں کے بچوں کی نگہداشت کرنے اور  چین میں انگریزی پڑھانے سے کیا تھا۔