خبروں سے لے کر، بلاگوں اور سوشل میڈیا تک، کم و بیش کسی بھی چیز کو ایک بٹن دبا کر آن لائن شائع کیا جا سکتا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو کچھ آپ پڑھ رہے ہیں، سن رہے ہیں یا دیکھ رہے ہیں، کیا وہ سچ ہے؟ ذیل میں دی گئیں یہ مفت ویب سائٹیں اور ایڈ ـ آن اس الجھن کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
ویب سائیٹوں کے بارے میں مزید کیسے جانا جائے:
Whois : اس ویب سائٹ پریہ پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ ویب ایڈریس کو کس نے رجسٹر کروایا ہے اور اس شخص یا کمپنی کا ایڈریس کیا ہے۔
تصویروں کی تصدیق کرنا:
فوٹو فرانزکس: اس ویب سائٹ کے ذریعے یہ جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ تصویر میں کوئی ردوبدل تو نہیں کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے تصویر کو اپ لوڈ کرنے کےبعد اس کو چھوٹا یا بڑا کرنے کی تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔ اس عمل کے دوران غلطی کی سطحوں کا تجزیہ، کسی تصویر کے تبدیل کیے گئے حصوں کو نمایاں کر دیتا ہے۔

اوپر دی گئی تصویر میں کیا چیز جعلی ہے؟ صرف لِلی پیڈ۔ رنگوں اور ان کا ہلکا یا گہرا ہونا یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دباؤ کی سطحیں مختلف ہیں۔
JPEGsnoop : اس ویب سائٹ پر یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹو دن کے کس حصے میں لی گئی تھی، کس قسم کا کیمرہ استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر تفصیلات کا بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ فوٹو فرانزکس کی مانند، سائز کو چھوٹا یا بڑا کرنے کی تکنیک کے ذریعے سطحوں کا موازنہ کرکے آپ یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ کہیں تصویر کو ایڈٹ تو نہیں کیا گیا ہے۔
میری تصویریں کس نے چرائیں: یہ ویب سائیٹ ایڈ ـ آن کے ذریعے گوگل ، یان ڈکس، بنگ اور ٹن آئی کی سرچ کے ذریعے انٹر نیٹ پر کسی بھی تصویر کی کاپیاں تلاش کرسکتی ہے۔ چونکہ تصویروں کو نامناسب ذرائع سے حاصل کیا جا سکتا ہے، اس لیے یہ سائیٹ آپ کو ماضی میں اس تصویر کے استعمال سے بھی آگاہ کر سکتی ہے۔
وڈیو فوٹیج کی تصدیق کرنا :
یو ٹیوب ڈیٹا ویو وَر: اسے یو ٹیوب کے کسی یو آر ایل میں پیسٹ کر سکتے ہیں اور اس طرح وڈیو کو اپ لوڈ کرنے کی تاریخ اور وقت کا پتہ چلایا جا سکتا ہے (جو اس کے پبلک ٹائم سٹمپ سے مختلف ہو سکتا ہے۔) اس بات کا پتہ چلانے کے لیے کہ تصویروں کو آن لائین کس طرح استعمال کیا جاتا رہا ہے، آپ کو تصویروں کے تھمب نیلز بھی مل جاتے ہیں۔
وولف ریم ایلفا: اس کے ذریعے کسی وڈیو یا فوٹو کی اصلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اس میں ایک لحاظ سے آپ فوٹیج میں دکھائے ہوئے موسم کا موازنہ، موسم کے تاریخی ریکارڈ سے کر سکتے ہیں۔ وڈیو کے مقام اور تاریخ کے اس انجن کے ڈیٹا سیَٹوں کی تصدیق کرنے کے لیے “weather” کا لفظ ٹائپ کر کے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ (آپ کرنسی کے تاریخی تبادلوں کو سرچ کرنے کے لیے بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔)

دعووں کی تصدیق:
وکی پیڈیا: اس مفت انسائیکلو پیڈیا کے ذریعے، جو اصلی ذرائع کے ساتھ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے، کسی نئے موضوع کا آغاز کیجیے۔
انوسٹی گیٹیو ڈیش بورڈ: لوگوں اور کمپنیوں اور ان کے درمیان تعلق کا پتہ کرنے کے لیے ان ڈیٹا بیسوں کو سرچ کر سکتے ہیں یا کسی ماہر سے مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔
سٹوری فُل: یہ کمپنی سوشل میڈیا کے ٹریفک کا ایک “heat map” یعنی ’نقشہ حرارت ‘ تشکیل دیتے ہوئے وڈیو، آڈیو، ٹیکسٹ اور تصویروں کی تلاش کرتی ہے اور ان کی تصدیق کرتی ہے۔ اس کے گاہکوں میں خبروں کے بڑے بڑے ادارے شامل ہیں ــــــ لیکن اس سروس کے لیے آپ کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔
کیا آپ کو حقائق معلوم کرنے کے مزید وسائل چاہئیں؟
دنیا کے بعض ممتاز صحافیوں نے ویری فیکیشن ہینڈ بک کے عنوان سے ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے ایک کتاب لکھی ہے۔ اس میں خاص طور پر بڑے ہجوموں کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات، تصاویر اور وڈیو کی تصدیق کرنے کے وسائل اور طریقے پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویری فیکیشن ہینڈ بک فار انوسٹی گیٹیو رپورٹنگ ایک ہمیشہ ساتھ رکھنے والی کتاب ہے ، جس میں آن لائین ریسرچ کرنے کے مزید طریقے بتائے گئے ہیں۔