خلا میں چہل قدمی کا ریکارڈ توڑنے والی پیگی وہٹسن 58 سال کی عمر میں ریٹائر

دنیا کی سب سے زیادہ عمر اور تجربہ کار ترین خاتون خلاباز، پیگی وہٹسن نے امریکہ کے خلائی ادارے ناسا سے 58 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

2017 میں وہٹسن نے زمین سے 400 کلومیٹر کی بلندی پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے باہر خلابازوں کی مجموعی چہل قدمیوں کرنے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

مارچ 2017 کی چہل قدمی کے دوران انہوں نے اور کمانڈر شین کِمبرو نے سٹیشن پر سامان پہنچانے کے لیے اُس نئے داخلی راستے کی تیاریاں مکمل کیں تھیں جس کے ذریعے مستقبل کے خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے آ کر جڑ سکیں گے۔ یہ راستہ مستقبل کے مشنوں کے دوران بوئنگ اور سپیس ایکس کمپنیوں کی طرف سے عملے کے نئے اراکین کو لانے والے خلائی جہازوں کے لیے پارکنگ کی جگہ کا کام دے گا۔

خلاباز کی حیثیت سے وہٹسن نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن  پر جانے والے لمبے دورانیے کے تین مشن مکمل کیے اور ہر ایک مشن میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

نومبر 2016 سے ستمبر 2017 کے اپنے حالیہ ترین مشنوں کے دوران وہٹسن خلائی سٹیشن کی دو مرتبہ کمانڈ کرنے والی اولین خاتون ہیں۔

کسی بھی امریکی خلاباز کے مقابلے میں انہوں نے کرہ زمین سے دور سب سے زیادہ یعنی 665  سے زائد دن خرچ کیے۔

ناسا کے منتظم جِم برائڈنسٹائن نے کہا، “پیگی وہٹسن امریکی روح کا ایک ثبوت ہیں۔”

جانے کا طریقہ، @AstroPeggy!

اس مضمون کی تیاری میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ سے استفادہ کیا گیا ہے۔

یہ مضمون ایک مختلف شکل میں 30 مارچ 2017 کو شائع ہو چکا ہے۔