اتحادیوں سے رابطہ کاری کے لیے پومپیو برسلز میں

Mike Pompeo talking with other people sitting on couches (State Dept./Ron Przysucha)
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو (درمیان میں) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ (بائیں سے دوسرے) اور نیٹو کے لیے امریکی سفیر، کے بیلی ہچیسن (درمیان میں دائیں) اور دیگر لوگ برسلز میں۔ (State Dept./Ron Przysucha)

اسلامی جمہوریہ ایران کی حالیہ دھمکی آمیز کاروائیوں اور بیانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برسلز میں اتحادیوں اور شراکت کاروں سے ملاقات کی۔

روس کے شہر سوچی جاتے ہوئے وزیر خارجہ نے 13 مئی کو برسلز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ، امریکہ کی سفیر برائے نیٹو، کے بیلی ہچیسن، یورپی یونین کی نمائندہ اعلٰی فریڈریکا موگرینی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ایران کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی، برائن ہک بھی اس دورے میں وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہمیں علم ہے کہ یورپ، خلیج اور مشرق وسطٰی میں استحکام سے متعلق ہمارے خدشات کو سمجھتا ہے۔”

:ٹوئٹر کی عبارت کا ترجمہ

سفیر ہچیسن

آج وزیر خارجہ پومپیو کے دوبارہ برسلز آنے پر اپنے رفقائے کار کے ہمرہ اُن کا استقبال [اور] اتحادیوں اور شراکت کاروں کے ساتھ مشترکہ خدشات کے بارے میں بات چیت کر کے خوشی ہوئی۔