مطالعہ بچے کے ذہن پر امکانات کے دروازے کھولتا ہے۔
امریکہ کے تعاون سے ازبکستان میں چلنے والے خواندگی کے ایک پروگرام کے تحت چھوٹے بچوں میں مطالعے کے شوق کو فروغ دینے کے لیے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
‘مرسی کور’ نامی غیرمنفعتی امریکی تنظیم ازبکستان کے سکولوں کو بچوں کی کتابوں کا عطیہ دینے اور مطالعے کی ترغیب دینے کے لیے کلاس روموں میں مطالعے کے لیے سہولتیں فراہم ئم کرنے کے لیے امریکہ کے محکمہ زراعت کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔
58 سکولوں میں مطالعے کے کمرے

اس پروگرام کے تحت 58 سکولوں میں مطالعے کے لیے کمروں میں سہولتیں مہیا کی گئیں ہیں جن میں کتابیں، کتابوں کی الماریاں اور تکیے رکھے گئے ہیں۔ اِن کتابوں میں پریوں سے متعلق ازبک اور عالمی کہانیاں، حروف ابجد سیکھنے، دو زبانوں میں تحریر کردہ کتابیں اور ریاضی کی کتابیں شامل ہیں۔ یہ کتابیں ازبک، روسی اور انگریزی زبانوں میں ہیں۔
جمہوریہ قراقل پاقستان کے ضلع کوہ پیر کے نرسری سکول نمبر 8 کی ٹیچر موہیرہ کنجے بائیووا نے کہا کہ “یہ نہ صرف بچوں کے لیے خوشی کی بات ہے بلکہ اُن کے والدین، نرسری سکول کے عملے اور میرے لیے بھی خوشی کی بات ہے۔”
“اب ہم مطالعے کے اس گوشے میں بچوں کے ساتھ کتابیں پڑھنے میں وقت گزارتے ہیں۔ میں انہیں اُن کی پسند کی کتاب پڑھ کر انہیں سناتی ہوں اور ہم مل کر اُن سے کہانیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔”
اس پروگرام کے تحت مندرجہ ذیل حوالوں سے ازبک بچوں کی مدد کی جاتی ہے:-
- بچوں میں ادب کے بارے میں سمجھ بوجھ پیدا کرنا۔
- بچوں کی یاد داشت اور تصور کو پروان چڑہانا۔
- بچوں میں مطالعے سے لگاؤ پیدا کرنا۔
ازبکستان نے 2023 کو “انسانی فلاح اور معیاری تعلیم” کا سال قرار دیا ہے۔”
ٹیچروں کی تربیت
مرسی کور نے خواندگی، بچوں کو بولنا سکھانے اور لکھنے کے بارے میں ازبکستان میں اساتذہ کی تربیت کا انتظام بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں مارچ میں جمہوریہ قراقل پاقستان میں نرسری سکول کی 48 ٹیچروں کو تربیت دی گئی۔ اسی طرح مارچ کے مہینے میں ترمیز میں 45 سکول ٹیچروں کو تربیت دی گئی۔
ترمیز کی تربیتی کلاس میں شرکت کرنے والی ٹیچر جمعہ گل دییوا ادیبہ کہتی ہیں کہ “یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس تربیت سے ہمیں اپنی صلاحتیتیں بہتر بنانے، نئی چیزیں اور تکنیکیں سیکھنے کو ملتی ہیں اور ہمیں اپنی ساتھی ٹیچروں کے ساتھ ان تجربات کو شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے۔”

مرسی کور کا 2023 میں اس پروگرام کو پھیلانے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں مرسی کور نے 90,000 طلبا تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
یہ پروگرام امریکہ کے محکمہ خوراک کے بچوں کی تعلیم اور غذائیت کے ‘میکگورن-ڈول فوڈ فار ایجوکیشن اینڈ چائلڈ نیوٹریشین نامی پروگرام’ کا حصہ ہے۔ محکمہ زراعت کے اس پروگرام کے تحت تعلیم، بچوں کی نشوونما کے علاوہ غذائی سلامتی میں مدد کی جاتی ہے جس کا مقصد سکول جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔