اس نے صدر اوباما سے جدید ترین ہاتھ سے مصاحفہ کیا

دس سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے، کار کے ایک حادثے میں ناتھن کوپ لینڈ کا پورا جسم مفلوج ہو گیا۔ مگر حال ہی میں جب صدر اوباما نے ناتھن سے ہاتھ ملایا  تو وہ صدر کے ہاتھ  کا لمس محسوس کر سکتا تھا۔

کیسے؟ لمس کو محسوس کرنے کی حس کا حامل کوپ لینڈ کا روبوٹ نما بازو حرکت کرسکتا ہے اور براہ راست دماغ کو پیغام بھیج سکتا ہے ۔ کوپ لینڈ کے دماغ میں نصب ریت کے ذرے سے بھی چھوٹی چپیں، حِسیات کو بیدار کرتی ہیں۔ کوپ لینڈ کا کہنا ہے ، “یہ کبھی بجلی کی رو کی طرح محسوس ہوتی ہیں اور کبھی دباؤ کی صورت میں۔”

اوباما نے کہا، “کیسی زبردست کہانی ہے۔” وہ یونیورسٹی آف پٹسبرگ میں  ایک ایسی تقریب کے دوران کوپ لینڈ سے ملنے ــــ اور اس سے پہلی بار ہاتھ ملا نے کے لیے رکے تھے ـــــ جس میں سائنس اور علم الادویات کی  اگلی سرحدوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

لیجیے، آپ خود ملاحظہ کیجیے :

اس مضمون کی تیاری میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں سے استفادہ کیا گیا۔