اصلی یا آن لائن: دونوں صورتوں میں ایک متاثر کن پورٹریٹ

ایک عمارت کے بڑے ہال کے فراش پر بنی تصویر کے ساتھ ایک عورت اپنی تصویر بنا رہی ہے (© Tasos Katopodis/Getty Images)
جوڈیا لاٹن، واشنگٹن کے یونین سٹیشن کے مرکزی داخلے کے فرش پر بنی آئیڈا بی ویلز کی تصویر کے ساتھ اپنے تصویر بنا رہی ہیں۔ (© Tasos Katopodis/Getty Images)

واشنگٹن میں حال ہی میں فرش پر بنائی گئی ایک تصویر کی نمائش ہوئی جس کا عنوان “ہماری کہانی: تبدیلی کی تصاویر”تھا۔ فرش پر پچی کاری سے تیار کی جانے والی یہ تصویر آئیڈا بی ویلز کی  ہے جو قانونی اختیار اور عمل کے بغیر ہلاکتوں کی مخالف کی ایک سرگرم کارکن کی حیثیت سے اور عورتوں کے مکمل حق رائے دہی کے لیے اپنی جدوجہد کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ اس برس عورتوں کو ووٹ دینے کا حق دلانے والی انیسویں ترمیم کی منظوری کی سوویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ (ریاستوں نےاس کے بعد بھی سیاہ فام ووٹروں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کے لیے ‘ووٹ دینے کے ٹیکس’ اور خواندگی کے امتحانوں جیسی رکاوٹیں کھڑی کرنے کے طریقے ڈھونڈ نکالے۔ تاہم ووٹنگ کے حقوق کے قانون مجریہ 1965 کے تحت سیاہ فام امریکیوں کو اپنے اِن جمہوری حقوق کے مکمل استعمال کا حق مل گیا۔)

بچی کاری سے تیار کی جانے والی تصویر ہیلن مارشل نے ڈیزائن کی۔ اس میں اُن ہزاروں لوگوں کی چھوٹی چھوٹی تصویروں کی پچی کاری سے فرش پر ایک شبیہ بنائی گئی ہے جنہوں نے ویلز کی طرح عورتوں کے حق رائے دہی کے لیے جنگ لڑی۔ اس کے باہمی تعامل کے آن لائن  ورژن کو استعمال کرتے ہوئے ناظرین چھوٹی تصویر کی ہر ایک ٹائل (اینٹ) کو زُوم (بڑا) کر کے اس شبیہ میں شامل ہزاروں شخصیات کی کہانیوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔