یورنیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں آٹھ امریکی یونیورسٹیوں کو چوٹی کی دس یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

دا  ٹائمز کی جانب سے اعلٰی تعلیم کی تدریس، تحقیق، علم اور بین الاقوامی تصور کی منتقلی کی بنیاد پر دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی سال 2021ء کی درجہ بندی کی فہرست جاری کی گئی ہیں۔ اس سالانہ درجہ بندی میں 93 ممالک اور خطوں میں واقع  1,500 سے زائد اعلٰی تعلیم کے اداروں کا جائزہ لیا گیا۔

اس سال برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے نمبر پر رہی جبکہ امریکی یونیورسٹیاں 2 تا 5ویں اور 7 تا 10ویں نمبر پر رہیں۔

چوٹی کی 10 یونیورسٹیوں کی ترتیب وار فہرست یوں ہے: 1) آکسفورڈ یونیورسٹی،  2) سٹین فورڈ یونیورسٹی ، 3) ہارورڈ یونیورسٹی ، 4) کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، 5) میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، 6) کیمبرج یونیورسٹی ، 7) کیلی فورنیا یونیورسٹی ، برکلے، 8) ییل یونیورسٹی ، 9 ) پرنسٹن یونیورسٹی ، 10) شکاگو یونیورسٹی۔

 دنیا کی چوٹی کی 10 یونیورسٹیوں کی فہرست ( | Graphic: State Dept./S. Gemeny Wilkinson ماخذ: ٹائمز کی اعلٰی تعلیم کی عالمی یونیورسٹیوں کی 2021 کی درجہ بندیاں)
(State Dept./S. Gemeny Wilkinson)

کیلی فورنیا کی برکلے یونیورسٹی ساتویں نمبر پر آئی اور گزشتہ سال کی درجہ بندی کے مقابلے میں اس یونیورسٹی نے درجہ بندی میں چھ درجوں کی بہتری حاصل کی۔

سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (سٹیم) پر توجہ دینے والی متعدد امریکی یونیورسٹیاں اعلی درجہ کی یونیورسٹیوں میں  شامل ہوئیں ہیں۔ مضامین کے علاوہ اب درجہ بندیوں کے فارمولے میں کتابوں کی اشاعت اور کتابوں کے ابواب میں “تحقیقی مواد” کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے آرٹس اور بشریات کے علوم پر توجہ مرکوز کرنے والی یونیورسٹیوں کی نمائندگی بہتر طور پر ہونے لگی ہے۔ درحقیقت سٹیم کی بہت سی روائتی یونیورسٹیاں جنہیں متوازن تعلیم کی قدروقیمت کا احساس ہے اپنے آرٹس اور بشریات کے شعبوں پر زیادہ وسائل صرف کر رہی ہیں۔

سٹیم پر توجہ دینے والی کچھ چوٹی کی یونیورسٹیوں نے آرٹس اور بشریات کے شعبوں میں بھی مجموعی طور پر بہترین نمبر حاصل کیے ہیں۔ اِن تعلیمی اداروں میں سٹین فورڈ یونیورسٹی (دوسرے نمبر پر)، ہارورڈ یونیورسٹی (تیسرے نمبر پر) اور میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (پانچویں نمبر پر) آئے۔

اگر آپ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنا  چاہتے ہیں تو ایجوکیشن یو ایس اے پر جا کر مزید معلومات حاصل کریں۔