
سفیر کیلی کرافٹ نے 12 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ اس مندوب کو عام طور پر ”یو این ایمبیسڈر” یعنی قوام متحدہ میں سفیرکہا جاتا ہے۔
کرافٹ نے کہا، ”میں صدر کی نمائندہ ہی نہیں بلکہ جمہوریت، آزادی، انسانی حقوق اور جس قدر ممکن ہو تنازعات کے پرامن حل کے لیے امریکہ کے اٹل عزم کی آواز کے طور پر بھی اقوام متحدہ آئی ہوں۔” امریکی سینیٹ نے 31 جولائی کو اس عہدے کے لیے کرافٹ کے نام کی توثیق کی تھی۔
اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی سربراہ کی حیثیت سے کرافٹ کا سب سے اہم کام اقوام متحدہ کے طاقت ور ترین شعبے یعنی سلامتی کونسل میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرنا ہو گا۔
کرافٹ نے کہا، ”انسانی بحرانوں اور ارضی سیاسی مسائل سے بھری دنیا میں مضبوط امریکی قیادت کلی طور پر اہم ہے اور میرا ارادہ یہ قیادت مہیا کرنے کا ہے۔”
Delighted to present my credentials to Secretary-General @antonioguterres as the new U.S. representative to the @UN. Looking forward to an ambitious agenda at the United Nations, working in partnership with member states toward a safer, more prosperous world. pic.twitter.com/u7tTOLc1ht
— Ambassador Kelly Craft (@USAmbUN) September 12, 2019
ٹوئٹر کا خلاصہ:
سفیر کیلی کرافٹ
اقوام متحدہ میں امریکہ کی نئی مندوب کی حیثیت سے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز کو اپنی اسناد سفارت پیش کرنے پر خوشی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایک بامقصد ایجنڈے اور محفوظ تر اور خوشحال تر دنیا کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی متمنی ہوں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل عالمگیر امن اور سلامتی برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے۔ اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔
امریکہ 15رکنی سلامتی کونسل میں فرانس، روس، چین اور برطانیہ کے ہمراہ پانچ مستقل ارکان میں شامل ہے۔ دس غیر مستقل ارکان دو سالہ مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ کونسل میں ہر رکن کا ایک ووٹ ہوتا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کردار
سفیر سلامتی کونسل اور مجموعی طور پر اقوام متحدہ کو امن و سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر موجودہ امریکی موقف سے آگاہ کرتا/کرتی ہے۔ وہ اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں امریکہ کی نمائندگی بھی کرتا/کرتی ہے۔
امریکی صدر اقوام متحدہ کے لیے سفیر کی نامزدگی کرتا ہے جس کے بعد امریکی سینیٹ اس کی توثیق کرتی ہے۔ اگرچہ یہ ممکن ہے کہ سفیر امریکی صدر کی کابینہ کا/کی رکن ہو یا نہ ہو، تاہم اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کام عالمی امور خصوصاً امن و سلامتی کے معاملات پر صدر کو مشورہ دینا ہوتا ہے۔
کرافٹ کہتی ہیں، ”میں امریکی اقدار اور مفادات کا دفاع کروں گی۔ ہم اپنے دوستوں اور اتحادیوں کا ساتھ دیں گے۔ میں غریبوں اور کمزوروں کی حمایت کروں گی اور میں ان لوگوں کے ساتھ کام میں کبھی پیچھے نہیں رہوں گی جو انسانی عظمت کے فروغ کی حقیقی خواہش رکھتے ہیں۔”
آپ اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیروں کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ ہماری پہیلی بوجھیے اور جانیے!