اقوام متحدہ میں پومپیو کا وینیز ویلا کے عوام کی حمایت کا اعادہ [ویڈیو]

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے اُن مشکلات اور بھیانک حالات کا مفصل  ذکر کیا ہے جن کا مادورو حکومت کے جبر کے تحت مصائب جھیلنے والے وینیز ویلا کے عوام کو سامنا ہے۔

پومپیو نے اپنی تقریر میں دنیا بھر کے ممالک کو عبوری صدر خوان گوائیڈو اور وینیز ویلا کے ایک بہتر مستقبل کے وعدے کی حمایت کرنے کا کہا۔

پومپیو نے کہا، “ہم [سب] ممالک کو قانون کی حکمرانی اور ایک ایسے لیڈر کی حمایت میں بہرصورت اٹھ کھڑا ہونا چاہیے جس کی وینیز ویلا کے عوام نے ایک قانونی عبوری صدر کے طور پر تائید کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں گے۔”