ایران کے خلاف امریکی ہتھیاروں کی پابندی ختم نہیں کی جانی چاہیے۔ موجودہ نظام الاوقات کے مطابق اگر یہ پابندی اکتوبر میں ختم ہوجاتی ہے تو اس صورت میں ایران کی حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کو دھمکانے کے لیے ٹینک اور لڑاکا طیارے درآمد کرسکے گی۔
اس پابندی کی غیرموجودگی میں ایران بدمعاش ریاستوں اور دہشت گرہوں کے لیے ہتھیاروں کا پسندیدہ ڈیلر بن جائے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران پر کم نہیں بلکہ زیادہ دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔