گزشتہ 20 برسوں کے دوران امریکہ زیریں صحارا کے افریقی ممالک میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کر چکا ہے۔
اس طرح امریکہ زیریں صحارا کے افریقی ممالک کو سب سے زیادہ عطیات دینے والا ملک اور کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے والا ایک سرکردہ شراکت کار بن گیا ہے۔
اِن ممالک کو کورونا وائرس کو شکست دینے میں مدد کرنے کے لیے امریکہ پہلے ہی ایک چوتھائی ارب ڈالر سے زائد کے عطیات دے چکا ہے۔ امریکہ مستقبل میں بھی افریقہ کی اس وائرس سے چھٹکارا پانے میں مدد کرنے کے لیے شراکت کاری کرتا رہے گا۔
اس سے پہلے یہ آرٹیکل ایک مختلف شکل میں جولائ 15 2020 کو شائع ہو چکا ہے۔