
34 ممالک سے تعلق رکھنے والے دو ہزار فوجی برکینافاسو اور ماریطانیہ میں دہشت گردی کے خاتمے کی کاروائیوں کے لیے امریکی فوج کی ہر سال ہونے والی “فلنٹ لاک” نامی فوجی مشقیں مکمل کر رہے ہیں۔
امریکہ کی سپیشل آپریشنز کمانڈ کے میجرجنرل مارک ہکس نے بتایا کہ اس سال 18 فروری تا یکم مارچ کو ہونے والی یہ فوجی مشقیں سول اور ملٹری کے تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں اور مسلح تصادم اور انسانی حقوق سے متعلق قانون کے بارے میں تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہم وہاں پر سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے موجود ہوتے ہیں تاکہ حکمرانی اور ترقی ہوسکے۔”