امریکی خوشحالی کا دارومدار، اختراع اور موجدین اور تخلیق کاروں کا اپنی اختراعات اور تخالیق سے فائدہ اٹھانے کے حقوق کو ترجیح دینے پر ہے۔ ‘عالمی کاروباری نظامت کاری اور ترقی کے بین الاقوامی ادارے’ کا، کاروباری نظامت کاری کے لیے امریکہ کو اول درجہ دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
محکمہ تجارت کے سلیکٹ یو ایس اے نامی امریکہ میں تجارتی سرمایہ کاری میں مدد کرنے کے پروگرام کے تحت دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباروں کے مالکان اور موجدین، یہ جانتے ہوئے کہ اُن کی تخلیق کا صلہ دیا جائے گا، دنیا میں صارفین کی سب سے بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔