امریکہ اور اتحادیوں نے شام کے غیرقانونی کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کو مفلوج بنا دیا

امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے 14 اپریل کو  بالکل درستگی سے ایک مشترکہ حملہ کیا جس میں عام شہریوں کو نقصان پہنچائے بغیر شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ بشار الاسد کی شامی حکومت کی اس “بربریت اور سفاکی” کا جواب ہے جس میں دمشق کے مضافات، دوما میں عام شہریوں کو مارنے کے لیے 7 اپریل کو ایک بار پھر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔