
خیراتی عطیات پر نظر رکھنے والی ایک غیر منفعتی تنظیم کے تخمینوں کے مطابق امریکیوں نے اِس ‘گیونگ ٹیوزڈے’ [خیرات دینے والے منگل کے دن] اربوں ڈالر کے عطیات دیئے۔ گیونگ ٹیوز ڈے ایک سالانہ روایت ہے جس پر سالانہ تہواروں کے دنوں میں دینے کے جذبے کے تحت عمل کیا جاتا ہے۔
اس سال 29 نومبر کو منائے جانے والے ‘گیونگ ٹیوزڈے’ پر 37 ملین بالغ امریکیوں نے رقم یا اشیاء کے یا توعطیات دیئے یا رضاکارانہ طور پر کام کیا۔ خیراتی عطیات کی حوصلہ افزائی کے لیے ‘گیونگ ٹیوزڈے’ کی سالانہ روایت کی ابتدا 2012 میں ہوئی۔ یہ دن یوم تشکر کے بعد پڑنے والے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے۔
نیویارک میں قائم اِس غیرمنفعتی تنظیم گیونگ ٹیوز ڈے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “خواہ کسی کی طرف مسکرا کر دیکھنا ہو، کسی ہمسائے کی مدد کرنا ہو یا کسی ایسے عوامی مسئلے کے لیے جمع ہونا ہو جس کے بارے میں ہم فکرمند ہیں، ہم سب کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ ہوتا ہے۔”
اِس برس امریکیوں نے ایک ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم کے عطیات دیئے ہیں۔ یہ رقم 2021 میں قائم ہونے والے ریکارڈ سے 15 فیصد جبکہ 2020 کے ریکارڈ سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ریکارڈ توڑ عطیات مشکل اقتصادی حالات کے باوجود دیئے گئے ہیں۔
While it’s impossible to quantify all of the good that happened around the world yesterday – the kindness expressed, time given, hope restored – we do know that in a single day, people in the U.S. gave $3.1B on #GivingTuesday. https://t.co/Ao4ksGSPJw pic.twitter.com/Xlli5ZVnp1
— GivingTuesday (@GivingTuesday) December 1, 2022
‘گیونگ ٹیوز ڈے’ نامی تنظیم سخاوت کی ترغیب دینے کے لیے نیویارک میں قائم کی گئی اور اب یہ عطیات اور رضاکاریت کو دنیا بھر میں فروغ دے رہی ہے۔ یہ غیرمنفعتی تنظیم دنیا کے 85 ممالک میں ملکی سطح پر مہمیں منظم کرتی ہے اور بقول اس کے دنیا کے ہر ایک ملک کے لوگ ‘گیونگ ٹیوزڈے’ میں حصہ لیتے ہیں۔
2022 میں ‘گیونگ ٹیوز ڈے یوکرین’ نے ایک آن لائن میلے کا اہتمام کیا جس میں ایک ہزار افراد نے مقامی تنظیموں کی یا تو حوصلہ افزائی کی یا انہیں عطیات دیئے۔ اس گروپ کی پاکستان کی شاخ کے ساتھ کام کرنے والے درجنوں افراد نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو امدادی اشیاء پہنچائیں۔
وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے 29 نومبر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ” #GivingTuesday [گیونگ ٹیوزڈے] دن بدن ابھرتی ہوئی ایک عالمگیر مہم ہے جس کی ابتدا امریکہ میں ہوئی۔ اس وقت ہم اس مہم کو جاری رکھنے اور دنیا بھر میں حیرت انگیز کام کرنے والی خیراتی تنظیموں کو دینے کے لیے ہر کہیں سب لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔”
#GivingTuesday is a growing global movement that originated in the United States. Today we encourage everyone, everywhere, to keep this movement going and to give to charitable organizations doing amazing work around the world. https://t.co/vJvFesisXH
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) November 29, 2022