امریکہ اور فرانس “لازوال طور پر باہم جڑے” ہوئے ہیں: صدر ٹرمپ

فرانس کا قومی دن منانے  کے لیے کیے جانے والے دورے کے دوران فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور فرانس، “انقلاب اور آزادی کے لیے جنگ کے جذبے” کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ سے جڑے چلے آ رہے ہیں۔

یومِ باستی فرانس کا قومی دن ہے۔ یہ وہ دِن ہے جب باستی جیل پر ہلہ بولا گیا تھا۔ اِس دن کو عام طور پر فرانسیسی انقلاب کی ابتدا سمجھا جاتا ہے۔ اِس انقلاب کے ذریعے فرانسیسی بادشاہت کا تختہ الٹ کر فرانسیسی جمہوریہ تشکیل دی گئی تھی۔ اِس دن، آزادی، مساوات، اور بھائی چارے کی اُن اقدار کا جشن منایا جاتا ہے جن کا انقلاب کے دوران بول بالا ہوا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا، “جب فرانسیسی عوام اٹھ کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے باستی پر ہلہ بولا تو اس سے انسانی تاریخ کا دھارا تبدیل ہوگیا۔”

Presidential limousine driving by guards on horses (© AP Images)
گارڈ آف آنر کا دستہ صدر ٹرمپ کی لیزن ویلیڈ میوزیم میں آمد کا انتظار کر رہا ہے۔ اِس میوزیم میں نپولین کا مقبرہ اور فرانس کی فوجی تاریخ سے متعلق اشیاء رکھی گئی ہیں۔ (© AP Images)

امریکہ اور فرانس کے درمیان تعلق کی تاریخ 1778ء میں لڑی جانے والی امریکی انقلاب کی جنگ کے اُس وقت سے شروع ہوتی ہے جب فرانس نے برطانیہ سے آزاد ہونے کے لیے آبادکاروں کی جدوجہد کی حمایت کی۔ اُس کے بعد کی پوری تاریخ میں یہ تعلق مضبوط چلا آ رہا ہے۔ آج، امریکہ اور فرانس، سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق مسائل پر اکٹھے مل کر قریبی طور پر کام کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا، “فرانس امریکہ کا سب سے پہلا اور سب سے پرانا اتحادی ہے۔ اُس وقت سے لے کر جب جنرل لافی ایٹ آزادی کے لیے امریکہ کے ساتھ شامل ہوئے، آج تک ہماری تقدیریں اور قسمتیں واضح طور پرایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔”

تاریخی رشتے کا جشن منانے کے لیے، صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ، شاںزے لیزے پر سالانہ یومِ باستی کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اِس سال کی تقریب میں پہلی عالمی جنگ میں امریکہ کی شمولیت کی صد سالہ سالگرہ منانے کے لیے امریکہ کی بری، بحری، فضائی اور میرین افواج کے فوجیوں نے بھی شرکت کی۔

Soldiers in uniform standing on the Champs-Élysées with the Arc de Triomphe behind them (© Pascal Rossignol/Reuters)
امریکہ کی پہلی عالمی جنگ میں شمولیت کی 100 ویں سالگرہ منانے کے موقع پر امریکی فوجیوں نے پہلی عالمی جنگ کے دور کے ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں۔ (© Pascal Rossignol/Reuters)

صدر ٹرمپ نے کہا، “ہمیں دسیوں ہزاروں وہ امریکی یاد ہیں جنہوں نے اِس بہادرانہ اور کٹھن جدوجہد کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔”

Napoleon Bonaparte's tomb (© AP Images)
صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ، صدر میکران اور اُن کی اہلیہ، برِجٹ کے ہمراہ نپولین بونا پارٹ کے مقبرے پر۔ (© AP Images)

اپنے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے شام میں جنگ اور داعش کے خاتمے کے لیے فرانس کی شراکت کاری پر بات چیت کرنے کے لیے صدر میکرون سے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے پہلی عالمی جنگ کے اختتام پر اتحادی افواج کے سپریم کمانڈر، فرڈیننڈ فاش کے مقبرے؛ فرانس کی قومی فوج کے میوزیم؛ اور نپولین کے مقبرے کا دورہ بھی کیا۔