جب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ 25 مئی کو نیٹو کے لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کریں گے تو وہ شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے ساتھ امریکہ کی وابستگی برقرار رکھنے والے امریکی راہنماؤں کی ایک طویل صف میں شامل ہوجائیں گے۔
1949میں نیٹو کی تخلیق کے پُرزور حمایت کرنے والے، ہیری ٹرومین اور اُن کے بعد آنے والے ہر امریکی صدر نے امریکہ کی اُس اجتماعی دفاع کے ساتھ وابستگی کا اعادہ کیا ہے جو 28 ممالک کے اس اتحاد کی روح ہے۔