امریکہ ایرانی تیل پر عائد پابندیوں سے درآمد کنندگان کے استثنا کوختم کر دے گا [وڈیو]

انتظامیہ کے اہلکاروں نے 22 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ اُن ممالک کو ایرانی تیل پر عائد  پابندیوں سے مزید استثنا نہیں دے گا جو ایرانی تیل خریدتے ہیں۔

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے ایران، برائن ہک نے کہا، ” ہمیں توقع ہے کہ آج کے فیصلے کے بعد ایران کو اپنی خارجہ پالیسی چلانے کے لیے درکار آمدنی کے خاتمے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔”

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کے لوگوں کے واسطے “ہماری امیدیں بہتر زندگیوں کے لیے ہیں”  اور اس کے ساتھ ساتھ  ” اُن سب لوگوں کے لیے بھی جو اس حکومت کے تشدد اور تباہی کا شکار ہوئے ہیں۔”

اہم تخفیفی استثنا کے نام سے جانے جانی والی موجودہ استثائیں 2 مئی کو ختم ہو جائیں گی۔

2.