امریکہ ایرانی سیلاب کے متاثرین کی ' مدد کرنے کے لیے تیار'

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی عوام کی طرف سے ایران میں آنے والے سیلابوں کے متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں میں آنے والے سیلابوں کے دوران تقریباً 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پومپیو نے کہا کہ امریکہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی فیڈریشن اور ہلال احمر کی سوسائٹیوں کی "مدد کرنے اور پیسے دینے کے لیے تیار کھڑا ہے۔" ریڈ کراس اور ہلال احمر کے  یہ بین الاقوامی ادارے امدادی کاموں کے لیے یہ رقم ایرانی ہلال احمر کے ذریعے خرچ کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا، "[ایرانی] حکومت بیرونی اداروں کو الزام دیتی ہے جبکہ حقیقت میں یہ تباہی ان کی بدانتظامی کا شاخسانہ ہے۔"

ایران کے نام پانی کی بدانتظامی کے بارے میں اپنے ایک حالیہ پیغام میں ایران کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی، برائن ہک نے کہا کہ پانی کے وسائل کی دہائیوں پر پھیلی حکومتی بدانتظامی کی وجہ سے ایران کے طول و عرض میں تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

پومپیو نے کہا، "یہاں تک کہ انہوں نے ماحولیات کے اُن ماہرین کو بھی جیل میں ڈال رکھا ہے جو ایران کو ایسے ہی مسائل [کے حل کی] تیاری میں مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔"