ٹرانس جینڈر کے نمایاں پن کے عالمی دن کے علاوہ بھی ہر دن، امریکہ دنیا بھر میں مخففاً ایل جی بی ٹی کیو آئی + کہلانے والے ہم جنس پرست مردوں، عورتوں، ٹرانس جنیڈروں (پیدائشی صنف سے مختلف جنسی شناخت کے حامل)، کویر (صنفی اور جنسی اقلیتوں کے لیے استعمال ہونے والی اجتماعی اصطلاح)، اور انٹر سیکس (درمیانی جنس) افراد کے انسانی حقوق کا دفاع کرتا ہے۔

امریکہ ایک یکساں عالمگیر پیغام پر زور دینے کے لیے کہ ایل جی بی ٹی کیو آئی + افراد کو بھی وہی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیاں حاصل ہیں جو کہ دوسرے لوگوں کو حاصل ہیں، 100 سے زائد ممالک میں گروپوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

امریکہ عالمگیر مساوات کے فنڈ (جی ای ایف) کا بانی رکن ہے۔ یہ فنڈ ایل جی بی ٹی کیو آئی + کے حقوق کی حمایت کرنے، فروغ دینے اور حفاظت کرنے کی حکومتی اور نجی شراکت داری ہے۔

وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا، “عالمگیر مساوات کا فنڈ مثبت تبدیلی میں تیزی لانے کے لیے انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں اور نچلی سطح پر کام کرنے والی ایل جی بی ٹی کیو آئی+ تنظیموں کے پروگراموں کو ہنگامی امداد فراہم کرتا ہے اور اس کی طاقت کی بنیاد ہم خیال حکومتیں، کاروبار، اور فاؤنڈیشنوں کے ایک بین الاقوامی اتحاد کی مدد اور شراکت داری ہیں۔”

جی ای ایف اپنے چھوٹی امدادوں کے پروگرام، ہنگامی امداد کے پروگرام اور انسانی حقوق کے طویل مدتی پروگراموں کے ذریعے ٹرانس جنڈر، دو روائتی صنفوں سے آزاد سلسلے اور دیگر متنوع صنفی جنسی کمیونٹیوں کے لیے دنیا کی ایسی جگہوں میں آگاہی میں اضافہ کرتا ہے جہاں انہیں امتیازی سلوک کا سامنا ہوتا ہے۔

جی ای ایف کی مالی امداد سے سول سوسائٹی کی تنظیمیں مندرجہ ذیل کام کرتی ہیں:-

  • ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف ہونے والے تشدد کو دستاویزی شکل دیتی ہیں اِن سے نمٹتی ہیں۔
  • امتیازی سلوک کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانونی تحفظ کی حمایت کرتی ہیں۔
  • عوامی سطح پر ٹرانس جینڈر گروپوں کو بااختیار بناتی ہیں۔
  • ٹرانس جینڈر کمیونٹیوں کی ضروریات اور اُن کے تجربات کے بارے میں پالیسی سازوں اور معاشرے کو معلومات فراہم کرتی ہیں۔

کیونکہ دنیا بھر میں بیسیوں ممالک باہمی رضامندی سے ہم جنسوں کے جنسی تعلقات قائم کرنے اور صنفی شناخت کے اظہار کی آزادی سمیت، ایل جی بی ٹی کیو آئی+ حیثیت اور رویے کو مجرمانہ قرار دینا جانا  جاری رکھے ہوئے ہیں، اس لیے جی ای ایف، ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کمیونٹیوں کی آزادیوں، فلاح و بہبود اور وقار کی کوششوں کا تحفظ کرتا ہے۔

جی ای ایف جن طریقوں سے ایل جی بی ٹی کیو آئی+  کمیونٹی کی مدد کرتا ہے اُس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اُن کی ویب سائٹ دیکھیے۔