مرد زلزلے کے شکار کو سٹریچر پر کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر پر لے جا رہے ہیں۔ (U.S. Coast Guard/Petty Officer 3rd Class Erik Villa-Rodriguez)
14 اگست کو ہیٹی میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر ایک متاثرہ شخص کو منتقل کر رہا ہے۔ (U.S. Coast Guard/Petty Officer 3rd Class Erik Villa-Rodriguez)

امریکہ کے ہنگامی حالات میں مدد کرنے والے کارکن ہیٹی میں آنے والے شدید زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے تیز رفتاری سے ہیٹی پہنچ رہے ہیں، زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں، انہیں ہوائی جہازوں سے ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں اور فوری انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ 14 اگست کو ہیٹی میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد صدر بائیڈن نے فوری امدادی کاروائیوں کا کی کا حکم دیا۔ ہیٹی کی حکومت کے مطابق زلزلے سے 23 اگست تک کم از کم 2،200 افراد ہلاک اور 12،000 سے زائد زخمی ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق 130،000 گھروں اور 24 شفاخانوں کو نقصان پہنچا۔

لوگ عمارت کے ملبے کو دیکھ رہے ہیں۔ (© Richard Pierrin/Getty Images)
14 اگست کو ہیٹی کے شہر لیس کیز میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھروں میں امدادی کارکن کام کر رہے ہیں۔ (© Richard Pierrin/Getty Images)

بائیڈن نے کہا، “ہم نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوششوں میں مدد کر رہے ہیں اور زخمیوں کو نکالنے کے کاموں اور جنہیں اس وقت تعمیرنو کی ضرورت ہے ان کی مدد کر رہے ہیں۔” امریکہ ہیٹی کے عوام  کا قریبی اور بوقت ضرورت کام آنے والا دوست ہے اور ہم اس سانحے کے بعد بھی وہاں موجود رہیں گے۔ امریکہ کا بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (یو ایس ایڈ) امدادی کاروائیوں ميں رابطہ کاری کا کام کر رہا ہے۔ رابطہ کاری کے اس کام میں ورجینیا کی فیئر فیکس کاؤنٹی کے فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ امریکی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کی تلاش اور بچاؤ کا کام کرنے والے امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ یو ایس ایس آرلنگٹن نامی بحری جہاز امدادی کاروائیوں میں مدد کرنے کے لیے 21 اگست کو ہیٹی پہنچا۔

امریکہ کی امدادی کاروائیوں سے شدید زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرکے یا علاج کے لیے ہسپتالوں میں پہنچا کر  335 سے زائد افراد کی یا تو مدد کی گئی یا ان کی زندگیاں بچائیں گئیں۔ امریکہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ہزاروں افراد میں فوری طور پر ضروری امدادی سامان تقسیم کیا جا سکے۔ اقوام متحدہ کے خوراک کے عالمی  پروگرام کے ساتھ مل کر، یو ایس ایڈ کا انسانی امداد کا بیورو 830 میٹرک ٹن خوراک مہیا کر رہا ہے جو کہ ایک ماہ کے لیے 62،000 سے زائد لوگوں کو کھانا کھلانے کے لیے کافی ہو گی۔

مرد اور دو عورتیں گھٹنے ٹیک کر اسٹریچر پر عورت کو چیک کر رہی ہیں۔ (U.S. Coast Guard/Petty Officer 3rd Class Erik Villa-Rodriguez)
امریکی کوسٹ گارڈ کے پیٹی آفیسر فرسٹ کلاس، روب اپڈائیک (درمیان میں) 15 اگست کو ہیٹی کے زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ (U.S. Coast Guard/Petty Officer 3rd Class Erik Villa-Rodriguez)

یو ایس ایڈ کا شراکت ادارہ، بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت بھی امدادی سامان تقسیم کر رہا ہے۔ اس کے امدادی سامان میں شدید  متاثرہ علاقوں کے لیے حفظان صحت کی کٹیں، کمبل، محفوظ طریقے سے پانی ذخیرہ کرنے کے لیے جیری کین، کچن سیٹ، پلاسٹک شیٹیں اور پناہ گاہوں کی مرمت کی کٹیں شامل ہیں۔ امریکہ میں ہیٹی کے سفیر باکی ایڈمنڈ نے 19 اگست کو کہا، “ہیٹی اپنی درخواست کا اتنی جلدی سے جواب دینے پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ہم اس مدد کی قدر کرتے ہیں اور ہماری دوستی برقرار رہے گی۔”

امریکی ٹیمیں بین الاقوامی تنظیموں اور شراکت دار ممالک بشمول ارجنٹینا، چلی، کولمبیا، ڈومینیکن ری پبلک، میکسیکو، جمہوریہ کوریا،ا برطانیہ اور یورپی کمیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

زلزلے کے شکار کا ہاتھ پکڑے ہوئے دستانے پہنے ہوۓ ہاتھوں کا عکس جبکہ دستانے پہنے ہوۓ ايک اور ہاتھ متاثرہ کے بازو پر (یو ایس ایڈ)
یو ایس اے آئی ڈی ڈیزاسٹر اسسٹنس ریسپانس ٹیم کا ایک رکن 16 اگست کو ہیٹی میں زلزلہ زدگان کا ہاتھ تھامے ہوئے ہے۔ (یو ایس ایڈ)