امریکہ میں ایشیائی نژاد امریکیوں کے ورثے کا جشن منانا [تصویری جھلکیاں]

امریکہ ہر سال مئی میں ایشیائی نژاد امریکیوں، ہوائی کے مقامی باشندوں، اور بحرالکاہل کے جزائر کے لوگوں کا مہینہ مناتا ہے۔ انہیں مخففاً اے اے این ایچ پی آئی بھی کہا جاتا ہے۔ اس مہینے میں اے اے این ایچ پی آئی لوگوں کی تاریخ اور ملک کے لیے اُن کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

2022 میں صدر بائیڈن نے اے اے این ایچ پی آئی کا مہینہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متعدد ایشیائی نژاد امریکی نسلیں اور ثقافتیں امریکی زندگی کو بہت سی زبانوں اور گوناگوں تجربات سے مالامال کرتی ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ “ہماری قوم ایشیائی نژاد امریکیوں، ہوائی کے مقامی باشندوں، اور بحرالکاہل کے جزائر کے لوگوں کی بیشمار  خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور متحرک ثقافتوں اور بھرپور ورثے کو سراہتی ہے۔” ایشیائی نژاد امریکی “ایک طویل عرصے سے امریکی تاریخ رقم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔”

ذیل میں امریکہ بھر میں اے اے این ایچ پی آئی کے ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہونے والی حالیہ تقریبات میں سے چند ایک کا احوال پیش کیا جا رہا ہے:-

بالی کا روائتی لباس پہنے دو عورتیں ڈانس کر رہی ہیں (© Steve Kwak)
(© Steve Kwak)

2022 میں میری لینڈ کے گورنر کے دفتر نے اے اے این ایچ پی آئی کمیونٹی کے ورثے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں اوپر تصویر میں دکھایا گیا بالی کا ڈانس؛ کورین ڈھول اور بانسری؛ بیجنگ اوپیرا جس میں موسیقی اور بازی گری اور چینی یویو کا مرکب بھی شامل تھا ؛ اور کمبوڈین، ہندوستانی، بنگلہ اور منگول رقص شامل تھے۔

ساتھ ساتھ دو تصویریں۔ بائیں: ایک عورت ایک بچے کو ڈرائنگ دکھا رہی ہے (U.S. Navy/Mass Communication Specialist 2nd Class Gabrielle Joyner) دائیں: کوئی بچے کے ہاتھ پر ڈرائنگ بنا رہا ہے
دائیں: (Texas National Guard/Army Captain Martha Nigrelle) بائیں: (U.S. Air Force/Kemberly Groue)

یہ تقریبات دوسرے لوگوں کو اے اے این ایچ پی آئی کی روایات سے متعارف کرانے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ اوپر دکھائی گئی بائیں تصویر میں 2017  کے ورثے کے مہینے کے پروگراموں کے دوران ہوائی کے پرل ہاربر-ہِکمین جوائنٹ بیس پر ایک رضاکار خاتون ایک بچے کو کاغذ سے آرائشی چیزیں بنانا سکھا رہی ہے۔ دائیں تصویر میں اے اے این ایچ پی آئی کی ایک تقریب میں ایک بچے کو ریاست مسس سپی میں کیسلر ایئر فورس بیس پر بحرالکاہل کا انسانی جسم پر بنائی جانے والی تصویریں بنانے کا فن سکھا رہی ہیں۔

جزیرے کے باسیوں کا لباس پہنے ایک آدمی مائکروفون کے ذریعے بات کر رہا ہے(U.S. Air Force/Senior Airman Randahl J. Jenson)
(U.S. Air Force/Senior Airman Randahl J. Jenson)

بحرالکاہل کے جزائر پر پہنا جانے والا مخصوص لباس پہنے ایک آدمی امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایلس ورتھ ایئر فورس بیس پر اے اے این ایچ پی آئی کے سلسلے میں ہونے والی ایک تقریب کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس تقریب کے پروگراموں روائتی رقص، مختلف ایشیائی کمیونٹیوں کی دستکاریاں اور کھانے شامل تھے۔

 ساتھ ساتھ دو تصویریں۔ بائیں: ایک آدمی کھانا کھانے کے لیے تیلیوں کا استعمال کر رہا ہے اور عورت تالیاں بجا رہی ہے (Texas National Guard/Army Capt. Martha Nigrelle) دائیں: پلاسٹک کے کپوں میں رکھے چاول اور آم کے ٹکڑے (U.S. Air Force/Kemberly Groue)
بائیں: (Texas National Guard/Army Captain Martha Nigrelle)دائیں: (U.S. Air Force/Kemberly Groue)

بہت سی تقریبات میں ثقافت کو متعارف کرانے کے لیے کھانے شیئر کرنے جیسے عالمی مشغلے کو استعمال کیا جاتا ہے۔ بائیں تصویر میں آسٹن، ٹیکساس میں اے اے این ایچ پی آئی کی 2015 کی ایک تقریب میں امریکی فوج کے ایک سارجنٹ تیلیوں سے کھانا کھانے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔ بلوکسی، مسس سپی میں اے اے این ایچ پی آئی کی 2017 کا مہینہ منانے کی ایک تقریب کے دوران تھائی لینڈ کا روائتی میٹھا پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں کراٹے کے مقابلے اور ڈانس بھی شامل تھے۔

پریڈ میں شامل خواتین نے روائتی کپڑے پہن رکھے ہیں اور ہاتھوں میں کاغذ کی بنی روائتی چھتریاں اٹھا رکھی ہیں (© Michael Nagle/Xinhua/Getty Images)
(© Michael Nagle/Xinhua/Getty Images)

نیویارک شہر نے 2022 میں اپنے ہاں ایشیائی نژاد امریکیوں اور بحرالکاہل کے جزائر کے لوگوں کی پہلی ثقافتی اور ورثے کی پریڈ کا انعقاد کیا۔ اس پریڈ میں چین، جنوبی کوریا، بھارت، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کی روایات اور ثقافت کی نمائش کی گئی۔ اس سال اس سلسلے کی دوسری پریڈ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 20-21 مئی کو ایشیائی موسیقی پر مرکوز ایک کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ نیویارک نے 1979 سے ہر سال “ایشین پیسیفک امریکن ہیریٹیج فیسٹیول” بھی منعقد کرتا چلا آ رہا ہے۔