امریکہ کی معیشت دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار فیکٹریاں لگانے اور تجارتی مواقعوں میں سرمایہ کاری کرنے امریکہ آتے ہیں۔.
جب تاکیگاوا کارپوریشن اپنا کاروبار پھیلانے کی تلاش میں تھی تو فطری طور پر سرمایہ کاری کے لیے اُن کی پہلا نظر امریکہ پر ہی پڑی۔ کئی ایک جگہوں کو دیکھنے کے بعد انہوں نے ریاست کنٹکی کے شہر بریڈز ٹاؤن میں فیکٹری لگانے کا فیصلہ کیا۔
تاکیگاوا کارپوریشن کے صدر اور مالک ہیرویوکی تاکیگاوا نے کہا، “ہم اپنی پیداوار کا 40 فیصد امریکہ برآمد کر رہے ہیں۔ لہذا ہم نے امریکہ میں ایک پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔ اور یہ میرا بہترین فیصلہ تھا۔”