امریکہ میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ: ایران پر عائد پابندیوں میں سختی کا باعث

امریکہ میں توانائی کی پیداوار میں اضافے سے اور توانائی پیدا کرنے والے بڑے بڑے ممالک کے تعاون سے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی اہلیت مضبوط ہو رہی ہے۔

آج امریکہ تیل اور مائع شکل میں قدرتی گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے اور عالمی پیداوار کا 19 فیصد سے زائد فراہم کرتا ہے۔ سال 2017 کے مقابلے میں، امریکہ نے 2018ء میں 16 لاکھ بیرل یومیہ کے حساب سے زیادہ تیل پیدا کیا۔ توانائی سے متعلق معلومات کے امریکی ادارے کے مطابق 2019ء میں بھی پیداوار میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تیل کی عالمی منڈی میں تیل وافر مقدار میں دستیاب رہے، امریکہ تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے ساتھ ساتھ توانائی کے بین الاقوامی ادارے جیسی تیل کے صارفین کی تنظیموں کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں رہتا ہے۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 23 مئی کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا، “پابندیوں سے یقینی طور پر مطلوبہ نتائج سامنے آئے ہیں۔ اِن سے ایران میں قیادت کی دہشت گردی کو ہوا دینے کی اہلیت پر دباؤ پڑا ہے۔ حزب اللہ کے ایسے جنگجو ہیں جنہیں یا تو پیسے نہیں دیئے جارہے یا دیئے جا رہے ہیں تو وہ اُس کا عشر عشیر بھی نہیں ہیں جو اُن کو پہلے دیئے جاتے تھے۔ دنیا میں دہشت گردی کے اپنے نیٹ ورک کو پھیلانے کی اُن کی اہلیت کم ہوگئی ہے۔”

Graphic showing increase in U.S. oil production and oil wells started, saying "Surging U.S. production, stronger sanctions" (State Dept.)
(State Dept.)