امریکہ میں تیل کی ریکارڈ توڑ پیداوار

Graphic showing oil production by U.S., Saudi Arabia and Russia (State Dept./S. Gemeny Wilkinson)

خام تیل کی پیداوار میں امریکہ سب سے آگے ہے اور نئے ریکارڈ قائم کرتا چلا جا رہا ہے۔

اپریل کے مہینے میں امریکہ نے ایک کروڑ بائیس لاکھ بیرل یومیہ خام تیل پیدا کیا۔  توانائی کی معلومات کی امریکی    انتظامیہ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ کی تیل کی ماہانہ پیداوار نے ایک کروڑ بیس لاکھ بیرل یومیہ کی حد عبور کی۔

امریکہ کے توانائی کے وزیر، رِک پیری نے 16 جولائی کی ایک ٹویٹ میں کہا، “ہم توانائی کے ایک ایسے تغیر پذیر دور میں ہیں جس میں تیل اور گیس کی پیداوار میں امریکہ سب سے آگے ہے۔”

امریکی ہنرمندی شیل تیل کا انقلاب لے کر آئی کیونکہ امریکہ کے تیل نکالنے والوں نے ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدت طرازی اور تجربات کے نت نئے طریقوں کو آزمانا جاری رکھا۔

ریاست ٹیکساس اور خلیجِ میکسیکو تیل پیدا کرنے والے دو سب سے بڑے علاقے ہیں۔ اِن کے بعد شمالی ڈکوٹا اور نیو میکسیکو کا نمبر آتا ہے۔

‘ملکی ضروریات سے فالتو توانائی’

توانائی کی معلومات کی امریکی انتظامیہ کے مطابق سال 2020 میں امریکہ سب سے زیادہ توانائی برآمد کرنے والا ملک بننے کے لیے درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکہ پانچ براعظموں پر پھیلے ہوئے 35 ممالک کو مائع قدرتی گیس برآمد کرتا ہے۔

مارچ میں پیری نے ٹیکساس میں کہا، “جدت طرازی کی وجہ سے دنیا کو دینے کے لیے ہمارے پاس اپنی ضرورت سے توانائی موجود ہے۔”