مئی کے پانچویں دِن میکسیکو اور امریکہ میں بہت سے لوگ ‘سِنکو دو مایو’ [مئی کی پانچ تاریخ] مناتے ہیں۔ یہ دن پوایبلا کی جنگ میں میکسیکو کی فرانس پر فتح کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
5 مئی 1862 کو میکسیکو کی فوج نے فرانسیسی فوج کے تعداد میں زیادہ اور بہتر جنگی سازوسامان سے لیس ہونے کے باوجود، اِس پر غلبہ پایا۔ اُس وقت جاری جنگ میں اِس فتح سے میکسیکو کے عوام کے حوصلے بلند ہوئے جو کہ ایک اہم بات تھی۔ اگرچہ میکسیکو اپنا یومِ آزادی ستمبر میں مناتا ہے، تاہم پوایبلا کےمعرکے کا دِن بھی بعض مقامات پر منایا جاتا ہے۔
تین کروڑ سے زائد میکسیکی نژاد امریکیوں کے وطن، امریکہ میں سِنکو دو مایو ایک نئے معانی اختیار کر چکا ہے۔ یہ لاطینی ثقافت کا ایک تہوار ہے۔ لاس اینجلیس، شکاگو، ہیوسٹن اور واشنگٹن جیسے شہروں میں ہر سال سِنکو دو مایو کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ امریکی شہری میکسیکو کے اِس روائتی میلے میں اشیائے خوردونوش سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ذیل میں حالیہ برسوں میں منائے جانے والے اِس تہوار کے ثقافتی تفاخر کے مظاہرے کی جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں:



