ایک ووٹر پولنگ سٹیشن میں داخل ہو رہا ہے۔ (© AP Images
(© AP Images)

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ امریکہ میں نومبر کے مہینے میں منگل کے روز ووٹ کیوں ڈالے جاتے ہیں؟

ہمیشہ اس طرح نہیں ہوتا رہا۔ شروع کے 15 صدارتی انتخابات میں، ہر ریاست اپنے ہاں ووٹنگ کے دِن کا انتخاب خود  کرتی تھی۔ مگر جیسے جیسے مواصلاتی نظام بہتر ہوتا گیا تو اس قسم کی پریشانیاں پیدا ہونے لگیں کہ شروع میں جن ریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ان کے نتائج  بعد میں ووٹ ڈالنے والی ریاستوں پر اثرانداز ہوں گے۔

لہٰذا، 1845 میں کانگریس نے سب کے لیے ایک دِن مقرر کر دیا یعنی نومبر میں پہلے پیر کے بعد آنے والا پہلا منگل۔

[ویڈیو انگریزی میں ہے]

منگل ہی کیوں؟ سڑکیں بہت خراب ہوتی تھیں یا تھیں ہی نہیں۔ پولنگ سٹیشن تک پہنچنے میں پورا دِن لگ سکتا تھا۔ کانگریس نے لوگوں کو اتوار کے دن سفر پر مجبور کرنے سے احتراز کیا، کیوں کہ یہ عیسائیوں کے لیے عبادت کا دن تھا۔ لہذا پیر کا دن اُن  ووٹروں کے لیے سفر کا دن قرار پایا جنہیں ووٹ ڈالنے کی خاطر سفر کرنا ہوتا تھا۔

نومبر کا مہینہ ہی کیوں؟ بیشتر امریکی کاشتکار تھے۔ وہ نومبر میں فصل کی کٹائی مکمل کر لیتے تھے۔ شدید ترین سردیوں کا موسم آنے میں بھی کچھ وقت باقی ہوتا تھا۔

آج کل سڑکیں اچھی ہیں۔ بہت کم امریکی کاشتکاری کے پیشے سے منسلک ہیں۔

اگرچہ کچھ لوگوں نے ہفتے کے روز قومی انتخاب منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، لیکن امریکہ نومبر میں منگل کے روز ووٹ ڈالنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

کیا آپ امریکی انتخابات کے بارے میں، ٹیلیویژن کے مباحثوں، ووٹ ڈالنےکے لیے شناخت کی شرائط اور وائٹ ہاؤس کے لیے 2016 کے مقابلے میں نوجوان لوگوں کی اہمیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ آپ یہاں سے شروع سے آخر تک اس پورے عمل کے بارے میں بشمول اگلے صدر کو اقتدار کی پُر امن منتقلی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔