امریکہ میں عوامی وکلائے صفائی کیا کرتے ہیں؟

اگر امریکہ میں آپ پر کسی جرم کا الزام لگا ہے اور آپ وکیل کرنے کی استظاعت نہیں رکھتے تو عدالت آپ کے لیے وکیل مقرر کرے گی۔ امریکی آئین میں قانونی مشاورت کے حق کی ضمانت دی گئی ہے۔

عدالت کی طرف سے مقرر کیے جانے والے وکلا کو “پبلک ڈیفنڈرز” یعنی عوامی  وکلائے صفائی کہا جاتا ہے اور وہ ایسے لوگوں کی وکالت کرتے ہیں جو ذاتی وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتے اور مجرم قرار دیئے جانے کی صورت میں انہیں اپنی آزادی کے چھن جانے کے خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔

کسی بھی عوامی وکیل صفائی کے لیے کام کے بہت زیادہ بوجھ سے متوازن طریقے سے نمٹنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہوتی۔ محکمہ انصاف کے انصاف سے متعلقہ اعدادوشمار کے بیورو کے مطابق، 2013ء میں ایسے تمام وکلا میں سے ہر ایک وکیل کی جانب سے نمٹائے جانے والے مقدمات کی تعداد 50 سے لے کر 590  تک رہی۔

روزلی جوائے کا تعلق قانونی مدد اور عوامی وکلائے صفائی کی قومی ایسوسی ایشن سے ہے اور وہ ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں 29 برس تک عوامی  وکیل صفائی کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔ جوائے کہتی ہیں، “کسی بھی نجی وکیل کی طرح ہمارے پاس بھی (وکلا کی) بار کا لائسنس ہوتا ہے۔ (فرق محض یہ ہے کہ) ہم نے اپنے پیشے میں عوامی خدمت کے شعبے کا انتخاب کیا ہے اور ہم اسی میدان میں قانون کی پریکٹس کرتے ہیں۔”

آئین کی چھٹی ترمیم وفاقی استغاثہ کا سامنا کرنے والے مجرم مدعا علیہان کو وکیل کا حق دیتی ہے۔ سپریم کورٹ کے بعد کے تاریخی فیصلوں سے اس حق کے دائرہ کار کو وفاقی یا ریاستی سطح پر اور ایسے تمام جرائم یا بدکاریوں تک پھیلا دیا گیا جن میں قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

حکومت اس کام کی اجرت مختلف طریقوں سے ادا کرتی ہے۔ بعض ریاستیں وکلائے صفائی کے متحدہ نظاموں کو استعمال کرتی ہیں اور ریاستیں ادائیگیاں کرتی ہیں۔ دیگر ریاستوں میں ادائیگیاں کرنا کاؤنٹیوں یا شہروں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ جوائے بتاتی ہیں کہ جارجیا کی ریاست دونوں نظاموں کا ملا جلا استعمال کرتی ہے اور عدالت کی طرف سے کیے جانے والے جرمانوں اور فیسوں کی وصولی سے یہ اخراجات پورے کرنے میں مدد لیتی ہے۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا یعنی واشنگٹن ڈی سی میں عوامی وکلائے صفائی کو ادائیگیوں کے لیے کانگریس رقم فراہم کرتی ہے۔

لارا ہینکنز، “عوامی وکلائے صفائی کی سروس” نامی تنظیم میں وکیل ہیں۔ یہ  تنظیم واشنگٹن میں قید کا سامنا کرنے والے نادار بچوں اور بالغوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی ہے۔ ہینکنز کہتی ہیں عوامی وکلائے صفائی کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔ اُن کے تجربے کے مطابق اِن کے موکلوں پر “بہت زیادہ الزامات” لگائے جاتے ہیں (یا کوئی ایسا الزام لگایا جاتا ہے جو بہت سنگین ہوتا ہے) یا اُن پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ”

وکیل کی حیثیت سے، ہینکنز مبینہ جرم کے بارے میں مزید شواہد تلاش کرنے پر کام کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ “جرم کو ختم کروانے یا (اس کی سنگینی) کو کم کروانے کے لیے یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ واقعے کی حقیقت کیا ہے-”

وہ اپنے موکلوں کو بتاتی ہیں، ‘”اچھا تو میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں۔ آؤ ایک کام کرتے ہیں۔ آؤ اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔”‘