امریکہ میں مذہبی آزادی کا دن منانا [ویڈیو]

امریکہ 16 جنوری کو مذہبی آزادی کا دن مناتا ہے۔

امریکیوں کی اس طرح عبادت کرنے کی اہلیت کو جس طرح کہ وہ مناسب سمجھیں اُن کی شناخت میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ  امریکی آئین میں لکھا ہوا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی حمایت بھی کرتا ہے اور مذہبی آزادی کے فروغ  کے لیے دینی علما کی ایک کانفرنس کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔

دینی علما کی 2019ء کی کانفرنس میں وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے کہا، “مذہبی آزادی صرف کسی عیسائی کی پریشانی نہیں، کسی یہودی کی پریشانی نہیں، کسی مسلمان کی پریشانی نہیں، کسی بدھ مت کے ماننے والے کی پریشانی نہیں، کسی ہندو کی پریشانی نہیں، یا کسی انسان دوست کی پریشانی نہیں، یہ ہر ایک شخص کی پریشانی ہے۔”