امریکہ میں: مذہبی تہوار منانا اور ثقافت

ہر مذہب میں سال بھر خصوصی دن منائے جاتے ہیں۔

امریکہ میں مذہبی تہوار بالعموم دوستوں اور ہمسایوں پر، قطع نظر اُن کے مذہبی عقائد کے دروازے کھولنے کے مواقع ہوتے ہیں۔ ‘ مذہب اور آزادی: امریکہ میں مذہب’ نامی ایک نئی کتاب دکھاتی ہے کہ ملک بھر میں لوگ اپنے مخصوص تہوار کس طرح مناتے ہیں۔

مذہب اور آزادی میں امریکہ کے مذہبی ورثے کی نمائندگی کرنے والی کئی ایک تصاویر شامل ہیں۔ اِن میں سے چند ایک ذیل میں دی جا رہی ہیں۔

لوگوں کے سامنے ناقوس بجاتا ہوا ایک آدمی۔ (© Stephen Osman/Los Angeles Times/Getty Images)
ریاست کیلی فورنیا میں تھوزنڈ اوکس میں واقع ایتز خائم نامی یہودی عبادت خانے میں ایک عبادت گزار ناقوس بجا کر یہودی تہوار یوم کپور منا رہا ہے۔ (© Stephen Osman/Los Angeles Times/Getty Images)

لوگ اپنے آپ پر رنگدار پاؤڈر پھینک رہے ہیں۔ (© Carlos Chavez/Los Angeles Times/Getty Images)
ریاست کیلی فورنیا میں آرکیڈیا میں لوگ ہندووں کا موسم بہار کا “رنگوں کا میلہ” منا رہے ہیں۔ (© Carlos Chavez/Los Angeles Times/Getty Images)

لوگوں کے سامنے رنگ برنگے لباس میں ملبوس ایک رقاص۔ (© Shutterstock)
لاس اینجلیس میں فصلوں کی کٹائی کے سکھوں کے بیساکھی کے میلے کے موقع پر ایک نوجوان روائتی گتکے یا تلوار کا رقص کر رہا ہے۔ (© Shutterstock)

قطاروں میں رکھی موم بتیوں کو ایک عورت روشن کر رہی ہے۔ (© Nick Ut/AP Images)
کیلی فورنیا میں ہاسی اینڈا ہائٹس میں شی لائی نامی بدھ مت کحے عبادت خاحے میں نئے قمری سال کے موقع پر ایک عورت روشن موم بتیوں کے ساتھ دعا مانگ رہی ہے۔ لوگ خوشی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگتے ہیں۔ (© Nick Ut/AP Images)

اس مضمون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تین پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجیے۔.