امریکہ کے قیام کے وقت سے مذہب یا عقیدے کی آزادی کو امریکی زندگی میں مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ عقیدہ جو بھی ہو مگر گرجا گھروں، عبادت گاہوں، مساجد اور مندروں کی بنیاد پر کمیونٹیاں تشکیل پاتی ہیں۔
ہفتہ وار عبادات کے لیے اجتماعات ہوتے ہیں۔ خاندان کے افراد اور دوست کمیونٹیوں میں ہونے والی شادیوں، جنازوں، تہواروں اور دیگر خصوصی تقریبات میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ حتٰی کہ کسی خاص مذہب سے وابستگی نہ رکھنے والے لوگ بھی روحانیت سے جڑی سرگرمیوں میں آتے ہیں۔
27 اکتوبر مذہبی آزادی کا بین الاقوامی دن ہے۔ اس موقع پر ذیل میں اُن کمیونٹیوں کی چند ایک تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں جو کہ تصویروں سے بھری کتاب “مذہب + آزادی: امریکہ میں مذہب” [پی ڈی ایف، 20 ایم بی] سے لی گئیں ہیں:-




امریکہ میں مذہبی آزادی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ShareAmerica کا یہ پیج دیکھیے۔