امریکہ میں منتخب ہونے والے ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد کی تعداد میں اضافہ

ایک نئی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں منتخب ہونے والے ایل جی بی ٹی کیو آئی+ عہدیداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اُن کا قومی، ریاستی اور مقامی  حکومتوں میں کردار بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

اینیس پارکر جولائی میں سال 2021 کی رپورٹ جاری کرنے والی تنظیم، “ایل جی بی ٹی کیو وکٹری انسٹی ٹیوٹ” کی صدر اور سربراہ ہیں۔ ہیوسٹن کی سابقہ میئر، پارکر کا شمار کسی بھی بڑے امریکی شہر کے اعلانیہ طور پر ہم جنس پرست میئروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا، “گزشتہ برس کے دوران، ہم نے عوامی عہدوں پر منتخب ہونے والے ایل جی بی ٹی کیو افراد کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ دیکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ہماری پوری کمیونٹی کے زیادہ سے زیادہ نمائندے بھی بنتے جا رہے ہیں۔”

 2020-2021 سے منتخب ہونے والے عہدیداروں میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کی نمائندگی دکھانے والا معلوماتی خاکہ۔ (State Dept./H. Efrem)
(State Dept./H. Efrem)

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021 تک امریکہ کی  50 میں سے 49 ریاستوں میں منتخب ہونے والے عہدیداروں میں لگ بھگ ایک ہزار ایسے افراد تھے جو اعلانیہ طور پر اپنے آپ کو ایل جی بی ٹی کیو آئی+ کہتے تھے۔ چار سال قبل کے مقابلے میں یہ تعداد دو گنا سے بھی زیادہ ہے اور 2020 کے مقابلے میں یہ اضافہ 17 فیصد بنتا ہے۔

واشنگٹن میں بائیڈن-ہیرس انتظامیہ امریکی تاریخ کی متنوع ترین کابینہ ہے۔

سیاہ فام ایل جی بی ٹی کیو آئی+ منتخب امریکی عہدیداروں کی تعداد میں پچھلے سال کے بعد سے 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں شامل دیگر آبادیوں میں اس اضافے کی رفتار سب سے تیز رہی جبکہ کثیر نسلی ایل جی بی ٹی کیو آئی+ منتخب عہدیداروں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

 منتخب شدہ ایل جی بی ٹی کیو آئی+ عہدیداروں کے مجوعی طور پر منتخب شدہ عہدیداروں کے ساتھ موازنے کا معلوماتی خاکہ۔ (State Dept./H. Efrem)
(State Dept./H. Efrem)

اس رپورٹ میں مندرجہ ذیل معلومات بھی دی گئی ہیں:-

  • تئیس ریاستوں میں منتخب ہونے والے خواجہ سرا عہدیدار ہیں۔
  • پہلی مرتبہ چوٹی کے 100 امریکی شہروں کے ایل جی بی ٹی کیو آئی+ میئروں کی تعداد دوسرے میئروں کے برابر ہو گئی ہے۔
  • خواجہ سرا خواتین کی نمائندگی میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پارکر نے کہا گو کہ یہ لیڈر اپنے حلقے کے لوگوں کی طرف سے ان کو سونپے گئے فرائض پورے کر رہے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ “سٹی کونسلوں میں مختلف رجحانات کے حامل افراد کے رجحانات کو زبردستی تبدیل  کرنے کی تھیراپی پر پابندیوں کے منظور کرانے، ریاستی قانون ساز اداروں میں ہم جنس پرست مخالف بلوں کی مخالفت کرنے اور امریکی ایوان نمائندگان میں برابری کا قانون منظور کرانے میں رہنمائی بھی کر رہے ہیں۔ برابری کے قانون پر ابھی سینیٹ میں رائے شماری ہونا ہے۔ یہ قانون وفاقی سطح پر ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد کو امتیازی سلوک کے خلاف قانونی تحفظات فراہم کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ، وکڑی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ نے امریکی حکومت کی تمام سطحوں پر محیط ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد کی پائیدار اور روز افزوں موجودگی کی اہمیت کو بھی واضح کیا ہے۔