امریکہ میں موسم سرما کے تہوار

سرخ لباسوں میں ملبوس لوگ رقص کر رہے ہیں۔ (© Mary Altaffer/AP Images)
(© Mary Altaffer/AP Images)

متنوع پسہائے مناظر کے حامل امریکی، سردیوں میں پڑنے والے تہوار پرمسرت روایات اور موسیقی کی دھنوں کے ذریعے مناتے ہیں۔ اوپر دکھائے گئے نیو یارک میں کیے جانے والے رقص جیسے رقصوں کے ذریعے چاند کا نیا چینی سال منایا جاتا ہے۔ نیا چینی سال وسط جنوری اور وسط فروری کے درمیان چاند کے کیلنڈر کے حساب سے آنے والی چاند کی پہلی تاریخ کو پڑتا ہے۔

ذیل میں دی گئی تصاویر میں امریکہ میں آنے والے مہینوں میں جشنوں کے دوران گائے جانے والے گانوں اور کیے جانے والے رقصوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

سروں پر ہیٹ پہنے گاتے ہوئے بچے۔ (© Renee C. Byer/AP Images)
(© Renee C. Byer/AP Images)

کیلی فورنیا کے شہر سیکرے منٹو میں حانوکا کی خوشی میں ہونے والی ایک تقریب میں بچیاں اور بچے گانا گا رہے ہیں۔ دسمبر میں آنے والے اس آٹھ روز تہوار سے یہودی جنگجوؤں کے ایک چھوٹے سے گروہ کی ایک حملہ آور فوج کے خلاف حاصل ہونے والی اُس فتح کی یاد منائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہودی قوم نے اپنی مقدس عبادت گاہ کو سات موم بتیوں والے شمع دان کو روشن کرکے دوبارہ منسوب کیا تھا۔


کرسمس کے تہوارکی ٹوپی پہنے ہوئے دو لوگ بیٹھے ہوئے ایک آدمی کے پاس کھڑے ہیں۔ (© David Goldman/AP Images)
(© David Goldman/AP Images)

“مالاکایا گڈمین، بائیں طرف، اور امریکی فٹ بال کی اٹلانٹا فالکنز نامی پیشہ ور ٹیم کے بین گارلینڈ 2016 میں اٹلانٹا کے سابقہ فوجیوں کے میڈیکل سنٹر میں امریکی فوج کے سابقہ فوجی، فرنینڈو زیفرین کی دلجوئی کے لیے گانا گا رہے ہیں۔ کرسمس 25 دسمبر کو حضرت عیسٰی کے پیدائش کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر تحائف دیئے جاتے ہیں، گانے گائے جاتے ہیں اور کرسمس ٹری کو روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔

لوگ ایک شخص کو ہوا میں اچھال رہے ہیں۔ (© John Locher/AP Images)
(© John Locher/AP Images)

موج مستی کرنے والے لاس ویگاس شہر میں واقع ‘سیزر پیلس ہوٹل’ میں نیا سال منا رہے ہیں۔ امریکی نئے سال کے آغاز کا جشن کھانوں، پارٹیوں، آتشبازیوں اور نصف شب کے بوسوں سمیت برسوں پرانی روایات کے ساتھ مناتے ہیں۔


ایک عورت رقص کر رہی ہے جب کہ دوسرے لوگ موسیقی بجا رہے ہیں۔ (© Jessica Rinaldi/The Boston Globe/Getty Images)
(© Jessica Rinaldi/The Boston Globe/Getty Images)

کوانزا کے دوران ایک عورت ڈھول کی جمبے تھاپ پر رقص کر رہی ہے۔ 26 دسمبر سے یکم جنوری تک جاری رہنے والا یہ سات روزہ تہوار افریقی نژاد امریکیوں کی ثقافت میں موسیقی، رقص، شاعری، داستان گوئی اور آرٹ کے ذریعے افریقی ورثے کا جشن مناتا ہے۔


افق سے طلوع ہوتے ہوئے سورج کے سامنے ایک عورت ڈھول بجا رہی ہے۔ (© Helen H. Richardson/The Denver Post/Getty Images)
(© Helen H. Richardson/The Denver Post/Getty Images)

ڈینور کے ریڈ راک سٹیڈیم میں ایک عورت موسم سرما کی طویل ترین رات کے بعد طلوع آفتاب کے وقت ڈھول بجا کر جشن منا رہی ہے۔ 21 اور 22 دسمبر کے لگ بھگ شمالی نصف کرہ ارض پر سال کی طویل ترین، اور سیاہ ترین رات کے خاتمے کے بعد سورج کی واپسی کا جشن منایا جاتا ہے۔

ابتدا میں یہ مضمون 17 دسمبر 2019 کو شائع کیا گیا تھا۔