امریکہ میں ووٹ دینے کے حقوق کے قانون کا جشن [ویڈیو]

خانہ جنگی کے بعد، امریکی آئین میں ترمیم کی گئی جس میں یہ کہا گیا کہ نسل، رنگ یا  کسی قسم کی سابقہ غلامی کی بنیاد پر کسی فرد کے ووٹ دینے کے حق کا انکار نہیں کیا جا سکے گا۔ اس کے باوجود بعض ریاستوں نے 20ویں صدی کے دوران بھی افریقی نژاد امریکیوں کے ووٹ دینے کے حق کا انکار کرنا جاری رکھا۔

ریاستوں نے اقلیتی ووٹروں کو دبانے کے لیے  پول ٹیکسوں یعنی ووٹ دینے کے لیے ٹیکس کی ادائیگی، خواندگی کے امتحانوں اور دھمکیوں کا استعمال کیا۔ 6 اگست 1965 کو ووٹ دینے کے حقوق کے قانون پر دستخط کیے گئے اوراسے نافذ کیا گیا جس کے تحت  اقلیتی ووٹروں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کے مقامی قوانین کی ممانعت کر دی گئی۔  اس کے نتیجے میں افریقی نژاد امریکیوں کی رجسٹریشن میں قابل قدر اضافہ ہوا۔