امریکہ میں کاروباری نظامت کاری

جینی وانگ اور کرسٹوفر اینڈرسن نے جب بڑے شہر کو چھوڑنے اور اپنے جزوقتی مشغلے کو ایک مکمل کاروبار کی شکل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت وہ شادی شدہ تھے اور نیویارک شہر میں رہ رہے تھے۔

اس وقت وانگ کسی چارٹر سکول میں ٹیچر تھیں اور اینڈرسن سافٹ ویئر تیار کرنے کا کام کرتے تھے۔ اُن کی ماڈرنسٹ پینٹری یعنی جدید توشہ خانہ کے نام سے اپنی ایک ویب سائٹ تھی جس پر وہ اپنی فارغ شامیں کھانے پکانے کی نئی تکنیکوں کے تجربات اور دوسرے گھریلو شیفوں (باورچیوں) کے ساتھ رابطے کرنے میں صرف کیا کرتے تھے۔

آٹھ سال کے بعد اس جوڑے نے اس چھوٹے سے پلیٹ فارم کو نیو انگلینڈ میں قائم ایک چھوٹے سے کاروبار کی شکل دے دی ہے۔ اُن کے ہاں 15 افراد ملازم ہیں اور وہ دنیا بھر میں پیشہ ور شیفوں کو کھانے پکانے کے جدید ترین آلات اور کھانوں کی جزئیات فراہم کرتے ہیں۔

اس سال کے اوائل میں اُن کی کامیابی کی وجہ سے انہیں امریکی ریاست مین کا سال 2019 کا ‘سمال بزنس ایڈمنسٹریشن’ کی شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹوئٹر کی عبارت کا خلاصہ:

ایس بی اے مین: ہم سمال بزنس ویک زور شور سے منا رہے ہیں۔ کل ہم نے ڈی سی میں سمال بزنس کی اس سال کی شخصیت کا ایوارڈ، اُس کی کامیایبیوں پر ماڈرنسٹ پینٹری کو دیا۔ اگلے ہفتے ہمارے سمال بزنس ایوارڈ جیتنے والوں کو دیکھنے کا موقع ضائع نہ کیجیے گا۔

اس جوڑے کا شمار اُن لاکھوں امریکیوں میں ہوتا ہے جو اپنے بل بوتے پر کاروبار کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ کافمین فاؤنڈیشن کی 2018ء کی ابتدائی مرحلے کی کاروباری نظامت کاری کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک اوسط مہینے میں ایک لاکھ بالغ افراد میں سے 320 افراد نئے کاروباری نظامت کار بنتے ہیں۔ اور یہ تعداد 2013ء کے بعد سے چار فیصد پوائنٹ کے اضافے سے بڑھتی چلی آ رہی ہے۔

اینڈرسن نے بتایا، "ناکامی اس عمل کا حصہ ہے۔ جب اس سے دوچار ہوں تو اپنے آپ کو سنبھالیں اور کچھ سبق سیکھیں۔”

کیمرے کے سامنے صوفے پر بیٹھی مسکراتی ہوئی ایک عورت۔ (Freedom Interiors)
کیرول ایسپی نوزا "فریڈم انٹیریر” نامی کمپنی کی بانی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کمپنی کا یہ نام "امریکی خواب کی تعبیر حاصل کرنے کی آزادی کی نمائندگی” کرنے کے لیے رکھا۔ (Freedom Interiors)

کافمین کی رپورٹ بتاتی ہے کہ لاطینی کاروباری نظامت کاری میں بھی 1996 کے بعد متواتر اضافہ ہوا ہے۔ 1996 میں اس اضافے کی شرح 0.32% تھی جو 2018 تک بڑھکر 0.51% ہو گئی۔ کیرول ایسپی نوزا اس کی ایک مثال ہیں۔ وہ ریاست مزوری کے شہر کنسس سٹی کی کمپنی فریڈم انٹیریر کی بانی ہیں۔ اُنہیں اس ریاست کا 2019ء کا ایس بی اے کی شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

وہ کہتی ہیں، "امریکہ کے بارے میں حیرت انگیز بات، کاروباری نظامت کاروں اور نئی کمپنیوں کے لیے وسائل کی بہتات ہے۔ لوگوں اور تنظیموں کی ایک بڑی تعداد آپ کو راہنمائی فراہم کرنے اور آپ کی سرپرستی کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔”