امریکہ میں ہندو تہوار دیوالی کی تقریبات

 امریکہ میں مذہبی تہوار منائے جانے سے متعلق, موقعے کی مناسبت سے شائع کیے جانے والے سلسلے کا یہ ایک مضمون ہے۔ اس حوالے سے پہلا مضمون ‘ روش ہاشانا اور یومِ کپور‘ تھا۔

امریکہ میں ہر سال خزاں کے مہینوں، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں ہزاروں امریکی ہندو اپنے مذہب کا ایک انتہائی اہم تہوار، دیوالی مناتے ہیں جسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پانچ روزہ تہوار بدی پر اچھائی، جہالت پر علم اور تاریکی پر روشنی کی فتح کی علامت ہے جس کا اظہار تیل کے چراغ جلا کر کیا جاتا ہے جنہیں دیے بھی کہا جاتا ہے۔

نیویارک میں دیوالی کی تقریب کی منتظم  نیتا بھاسن کہتی ہیں، ” دیوالی ہندوؤں کے لیے اپنے عزیزوں دوستوں کے ساتھ تعلقات کی تجدید کے لیے نئی شروعات، نئی کاوشیں اور نئے مواقع لے کر آتا ہے’ بہت سے جین، سکھ اور بدھ مت کے ماننے والے بھی اپنی اپنی روایات کے مطابق دیوالی مناتے ہیں۔ رواں سال دیوالی کا تہوار 18 سے 22 اکتوبر تک منایا جائے گا۔

رسم

Woman lighting candle in front of Hindu deities (© Jahi Chikwendiu/The Washington Post via Getty Images)
(© Jahi Chikwendiu/The Washington Post via Getty Images)

میری لینڈ میں دیوالی منانے والا، مقامی مندر میں ہندو دیوتاؤں کے سامنے دعا مانگتا ہے۔ اگرچہ متنوع ہندو آبادی میں رسومات ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں تاہم دیوالی منانے والے بہت سے لوگ، خاص طور پر لکشمی کی تعظیم بجا لاتے ہیں جو مادی و روحانی، دونوں اعتبار سے خوشحالی کی دیوی سمجھی جاتی ہیں۔

عبادت

People praying over a fire pit (© Richard B. Levine/Alamy)
(© Richard B. Levine/Alamy)

تمام ہندو تہواروں کی طرح، دیوالی کی بنیاد بھی روحانیت پر ہے۔ گیانی نژاد امریکی، نیویارک میں کوئینز کے قریبی علاقے رچمنڈ ہل میں دیوالی کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والی ‘ہاون’ کی تقریب میں عبادت کرتے اور چڑھاوے چڑھاتے ہیں۔ رچمنڈ ہل، گیانا سے تعلق رکھنے والی بیرون ملک جا بسنے والی ہندو آبادی کے بڑے مراکز میں سے ایک مرکز ہے۔

روائت

Gold figurine of Ganesha (Shutterstock)
(Shutterstock)

ہاتھی کے سر والے بھگوان، گنیشا کو آغاز اور اچھی قسمت کا خدا مانا جاتا ہے اور دیوالی کے دوران اِس دیوتا کو بھی زیادہ توجہ ملتی ہے۔

Indian foods on a silver platter (Shutterstock)
(Shutterstock)

 

دیوالی منانے والے لوگ حسبِ رواج  بڑے بڑے خاندانی اجتماعات منعقد کرتے ہیں اور گھر آنے والے سبھی لوگوں کو روائتی مٹھائیاں پیش کرتے ہیں۔

دیوالی کے پانچویں روز بہنوں کا اپنے بھائیوں اور ان کے اہلخانہ کو کھانے پر مدعو کرنا، ایک روائت ہے۔ جواباً بھائی اپنی بہنوں کو تحفے دیتے ہیں۔

 

تقریب

Indian dancers performing on a stage (Diwali at Times Square)
(Diwali at Times Square)

نیویارک کے ٹائم سکوائر میں منائی جانے والی دیوالی، بھارت سے باہر اس نوعیت کی سب سے بڑی تقریب ہوتی ہے۔ اس میں بالی وڈ کے موسیقی کے کنسرٹ، رقص اور آتش بازی کے ساتھ سٹال بھی لگائے جاتے ہیں جہاں روائتی بھارتی کھانے اور مصنوعات فروخت ہوتی ہیں۔ اس سال یہ تقریب 7 اکتوبر کو ہو رہی ہے۔