امریکہ نئے سال کا آغاز کیسے کرتا ہے [وڈیو]

بہت سے امریکی اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ پارٹیاں منعقد کرکے نیا سال مناتے ہیں۔ یہ پارٹیاں عام طور پر آدھی رات کو شروع ہوکر نئے سال کی یکم جنوری تک جاری رہتی ہیں۔ ذیل میں امریکہ میں نئے سال کی کچھ تقریبات کی جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں:

ٹائمز سکوائر میں کرسٹل کے گولے کا گرنا

کرسٹل کا رنگین گیند۔ (© AP Images)
(© AP Images)

نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں لگ بھگ دس لاکھ لوگ سالِ نو کے اُس گولے کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں جو نئے سال کے شروع ہونے سے ایک منٹ قبل جیسے ہی نیچے آنا شروع ہوتا ہے تو الٹی گنتی  شروع ہو جاتی ہے۔ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے واٹرفورڈ کمپنی کے کرسٹل سے بنائے گئے روشن گولے کو 21 میٹر بلند پول سے نیچے آتا ہوا دیکھتے ہیں۔ اس گولے کا وزن5,400  کلوگرام اور اس کا قطر3.7  میٹر ہے۔

آلڈ لانگ سین

آلڈ لانگ سین کا مطلب "گزرے وقتوں کے نام” ہے۔ سکاٹ لینڈ کا یہ داستان گوئی کے انداز میں گایا جانے والا گانا امریکہ  اور انگریزی بولنے والے بہت سے ممالک میں آدھی رات کی قریبی ساعتوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے کا  تعلق پرانی دوستیوں اور گزرے ہوئے سال کے دوران کیے جانے والے رحمدلانہ کاموں سے ہوتا ہے اور اس کو بالعموم اختتامیوں، الوداعی موقعوں اور نئی شروعات کے موقعوں پر گایا جاتا ہے۔

نصف رات کا بوسہ

سرخ، سفید اور نیلے رنگ کے ہیٹ پہنے ہوئے بوسہ دیتے ہوئے دو افراد۔ (© Craig Walker/Denver Post via Getty Images)
(© Craig Walker/Denver Post via Getty Images)

ریاست کولوریڈو کے شہر ڈینور کا یہ جوڑا نئے سال کی شام کو بوسہ کناں ہے۔ عین نصف رات کو دکھائی دینے والے پہلے شخص کو بوسہ دینے کی اس روایت کی جڑیں، جرمن اور انگریزی ورثے میں پیوست ہیں۔ اس روایت کے مطابق، نئے سال میں ہونے والی والی اولین ملاقات بقیہ سال کے لیے خوش بختی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

کالی آنکھوں والا لوبیا

سفید لوبیے، ہرے پیاز اور سفید چقندر سے تیار کیا گیا کھانا۔ (© Anne Cusack/Los Angeles Times via Getty Images)
(© Anne Cusack/Los Angeles Times via Getty Images)

امریکہ کی شمالی ریاستوں میں رہنے والے امریکی، نئے سال کے پہلے دن کالی آنکھ  والا سفید لوبیا کھانے کو خوش قسمتی اور دولتمندی کی علامت سمجھتے ہیں۔  شمالی ریاستوں کے بہت سے لوگ مٹروں کا شوربہ بھی  بناتے ہیں جس میں ایک نیا سکہ ڈالا جاتا ہے۔ جس شخص کے حصے کے کھانے میں یہ سکہ آئے اُسے بہت خوش قسمت تصور کیا جاتا ہے۔ پکی ہوئی ہری رنگ کی سبزیوں کو اس کالی آنکھوں والے لوبیے کے کھانے میں ملانا ایک خوشحال سال کی علامت سمجھا جاتا ہے کیونکہ امریکی ڈالر کا رنگ سبز ہے۔

آتش بازی

پُل پر ہونے والی آتش بازی کا ایک منظر۔ (© AP Images)
(© AP Images)

اوپر دکھائی گئی سان فرانسسکو میں کی جانے والی مقامی آتش بازی کو نئے سال کی شام کی ایک اور پسندیدہ روایت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ڈیلاس، لاس ویگاس اور اورلینڈو، فلوریڈا کے والٹ ڈِزنی میں کی جانے والی آتش بازیوں کا شمار، ملک کی دیگر مشہور آتش بازیوں میں ہوتا ہے۔