امریکہ میں ووٹنگ آج یعنی 8 نومبر کو شروع ہو چکی ہے۔ اس تاریخی انتخاب میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ووٹ ڈالنے آ رہی ہے۔ ذیل میں ملک کے طول و عرض میں ہونے والی ووٹنگ کی جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین تصاویر کے لیے شیئر امریکہ کے پیج کو دیکھتے رہیے۔








خورشید جنجوعہ اپنی اہلیہ فاخرہ کی ووٹ ڈالنے میں مدد کر رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے ووٹ کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے نیویارک شہر کے بروکلین کے حلقے میں پولنگ سٹیشن نمبر 62 پر آج صبح پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا امریکہ میں کم وبیش 20 سال سے مقیم ہے اور فاخرہ نے حال ہی میں امریکی شہریت اختیار کی ہے۔ (Instagram)



