امریکہ کا ایرانی عوام کی خاطر ایرانی سفارت خانے کا تحفظ

گزشتہ 40 سال سے امریکہ اس دن کی توقع لیے واشنگٹن میں امریکی سفارت خانے کی دیکھ بھال کر رہا ہے کہ ایک دن  امریکہ اور ایران آپس میں سفارتی تعلقات بحال کریں گے۔ تاہم تہران کی متشدد حکومت اِن تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

ایران کے لیے امریکی نمائندے برائن ہُک کہتے ہیں،" ہمیں امید ہے کہ یہ حکومت امریکہ اور مشرق وسطٰی میں ہمارے شراکت داروں کو دھمکیاں دینے کی اپنی پالیسیوں کو ترک کرنے کی راہ کا انتخاب کرے گی۔ ہم اُس دن کے منتظر ہیں جب ہم اس عمارت کی چابیاں ایران کی ایک حقیقی نمائندہ حکومت کو واپس کر سکیں گے۔"