کووڈ-19 کو شکست دینے کی خاطر امریکہ بین الاقوامی برادری کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے علاج تلاش کرنے، اپنے تحقیقی نتائج میں دوسروں کو شامل کرنے اور شراکت کاریاں قائم کرنے پر کام کر رہا ہے۔
امریکہ کا نجی شعبہ، تعلیمی ادارے اور حکومتی ادارے اکٹھے مل کر نئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے حلیفوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور پائیدار تعلقات قائم کر رہے ہیں۔