Man with hand over heart (© Raul Arboleda/AFP/Getty Images)
Colombia's new president, Iván Duque, during his inauguration ceremony in Bogotá on August 7. (© Raul Arboleda/AFP/Getty Images)

امریکی صدارتی وفد کے اراکین کولمبیا کے نئے صدر، ایوان ڈوکے مارکیز کی7 اگست کو بوگوٹا کے بولیوار سکوئر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کولمبیا کے عوام کے درمیان کھڑے تھے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نِکی ہیلی نے امریکی وفد کی قیادت کرنے کے لیے کولمبیا روانہ ہونے سے قبل اخبار” میامی ہیرالڈ” میں لکھا کہ ڈوکے کے انتخاب نے “انسداد منتشیات اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لیے کولمبیا کے امریکہ کا شراکت دار بن کر ابھرنے پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔”

حلف برداری کی تقریب میں ڈوکے نے اپنی تقریر میں کہا، “ہم سرحدوں کے آر پار ہونے والے جرائم کے خلاف جنگ میں امریکہ کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔”

حکومت اور “کولمبیا کے مسلح انقلابی جنگجوؤں” کے درمیان 2016ء میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد جون میں ہونے والے یہ پہلے انتخاب تھے جس میں ڈوکے منتخب ہوئے ہیں۔ اس امن معاہدے کے نتیجے میں پانچ دہائیوں پر پھیلی طویل لڑائی کا خاتمہ ہوا۔

Man standing up in convertible car gesturing toward cheering crowd (© Fernando Vergara/AP Images)
صدارتی امیدوار ایوان ڈوکے 10 جون کو کولمبیا کے شہر آرمینیا میں ایک انتخابی مہم کے دوران۔ (© Fernando Vergara/AP Images)

ہیلی نے کولمبیا کے پرامن جمہوری انتخاب، انسانی حقوق کا احترام اور مطلق العنان حکومتوں کی ہمسائیگی میں روزافزوں ترقی پذیر معیشت کو نمایاں کرتے ہوئے لکھا، “کولمبیا دن بدن آزادی کا ماڈل اپناتا چلا جا رہا ہے۔”

انہوں نے اداریے میں لکھا، “امریکہ وینیزویلا اور نکارا گوا کے عوام کے ساتھ اُن کی بدعنوان حکومتوں کے خلاف دو ٹوک انداز سے کھڑا ہے۔ کولمبیا اِن ملکوں کے عوام کی جمہوری امنگوں کے لیے ایک مثالی نمونہ پیش کرتا ہے۔”

ہیلی نے لکھا، “یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آزادی کا مآڈل امریکہ کے پورے براعظم میں کام آئے ہم بوگوٹا کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔”