امریکہ کس طرح فلپائن میں سرمایہ کاری کرتا ہے

چند برس قبل جب فلپائن میں یولاندا نامی طوفان آیا تو اس نے لاکھوں فلپائنیوں کی زندگیاں درہم برہم کرکے رکھ دیں۔ اس کے فوراْ بعد امریکہ کا نجی شعبہ اور امریکہ کا بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ مدد کو پہنچے۔

لیٹی جیسے جزیروں پر یو ایس ایڈ نے سکولوں کے کلاس روم دوبارہ اس طرح تعمیر کیے کہ وہ تیز ہواؤں کا مقابلہ کر سکیں۔ اسی طرح یو ایس ایڈ نے اُن لوگوں کی مدد کرنے کے لیے مراکز بھی تعمیر کیے جن کے روزگاروں کو اس طوفان کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

اقتصادی بحالی کے لیے پروکٹر اینڈ گیمبل اور کوکا کولا نے نے یو ایس ایڈ کی شراکت سے ‘ساری – ساری’ کے نام سے مقامی طور پر چلنے والے جنرل سٹوروں کے 1,000 سٹور دوبارہ تعمیر کیے۔ سٹوروں کی تعمیر نو کے بعد امدادی کام رکا نہیں۔ بلکہ اِن کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کے لیے قیادت تیار کرنے کی خاطر ایک کالج بھی قائم کیا۔ 2017ء میں 1,000 چھوٹے چھوٹے کاروباروں کو ذہن میں رکھ کے ‘ساری – ساری سٹور سرپرستی’ کے نام سے ایک نیا تربیتی پروگرام شروع کیا گیا۔

مقامی کاروباروں سے توانائی اور بنیادی ڈھانچے تک امریکی کمپنیوں کا سرمایہ کاری کرنا، اُن طریقوں کی محض ایک مثال ہے جو آزاد اور کھلے بحرہند و بحرالکاہل کو مضبوط بناتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی سال 2019 کی بحرہند و بحرالکاہل کی رپورٹ (پی ڈی ایف 1.95 ایم بی) میں امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے کہا، “امریکہ اُن ممالک کے ساتھ شراکت کاریوں کو مضبوط بنا رہا ہے اور وسعت دے رہا ہے جو ہماری اقدار میں شریک ہیں۔”

مشترکہ کاروباری اقدار

منیلا میں امریکی سفارت خانے نے #goodbUSinessPH کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وڈیوز کے ایک سلسلے میں شراکت کاریوں اور کاروباری ذمہ داری کی مشترکہ اقدار کو اجاگر کیا ہے۔ اِن وڈیوز میں مندرجہ ذیل وڈیوز بھی شامل ہیں:

یہ وڈیوز طویل مدتی شراکتیں قائم کرنے کی خاطر کامیاب امریکی کمپنیوں کے فلپائن میں مقامی کمیونٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں۔

ایک حالیہ کاروباری کانفرنس میں فلپائن میں امریکہ کے سفیر سنگ کِم نے کہا، “میں نے تین عشروں میں ایشیا میں، سلامتی کی ضامن، تجارت اور سرمایہ کاری کی شراکت دار اور دوست کی حیثیت میں، مضبوط امریکی شراکت کاری کی اہمیت کواپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔” امریکہ ” اُن شعبوں میں اپنی قوتوں کو استعمال میں لا رہا ہے جن میں امریکی جانکاری اور وسائل سب سے زیادہ اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔”