امریکہ کی آرکٹک کونسل کی چیئرمین شپ فن لینڈ کے حوالے [وڈیو]

کرہ ارض کے انتہائی شمالی حصے کی اقوام اور لوگ، خطے کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور آرکٹک کونسل کے 20 سال منانے کے لیے 10 اور 11 مئی کو الاسکا میں ملاقات کر رہے ہیں۔

امریکہ 2015ء  سے آرکٹک کونسل کی سربراہی کرتا چلا آ رہا ہے۔ وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن سرکاری طور پر 2 سالہ چیئرمین شپ فن لینڈ کے حوالے کرنے کے لیے خود موقعے پر موجود ہوں گے۔

اپنی چیئرمین شپ کے دوران، امریکہ نے آرکٹک کونسل کی کاوشوں کو مندرجہ ذیل امور پر مرکوز کیا:-

  • آرکٹک کے علاقے میں اقتصادی ترقی کے موقعوں میں اضافہ۔
  • بحر آرکٹک کے تحفظ، سلامتی اور نگہبانی میں اضافہ۔
  • آرکٹک کی کمیونٹیوں کی برداشت اور موسمی حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا۔

کونسل  کے دیگر ارکان میں کینیڈا، ڈنمارک، آئس لینڈ، ناروے، روس اور سویڈن شامل ہیں۔

حفاظت، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں تبادلہِ خیالات کے لیے، اِن ممالک کے اہل کار اور آرکٹک کی نمائندگی کرنے والی چھ مقامی تنظیمیں، گزشتہ 20 سال سے پابندی سے ملتی چلی آ رہی ہیں۔

امریکہ کی چیئرمین شپ کے دوران کونسل اور اس کی اُن کاوشوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے جن میں تلاش اور بچاوً کی کاروائیوں میں تعاون اور علاقے میں زندگی کے حالات جیسے امور شامل ہیں۔

نوٹ: ذیل میں دی گئی وڈیو انگریزی میں ہے۔