
اقوام متحدہ کی 72ویں جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر، امریکہ اس بین الحکومتی تنظیم کے ساتھ اور اس کے مستقبل کی خاطر اس میں اصلاحات کی قیادت کرنے کا اپنا عزم جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ اقوام متحدہ کا ایک بانی رکن ہے اور اس نے مالی معاملات اور قیادت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس سے تنظیم کے سلامتی کے قیام، انسانی حقوق کا دفاع، امن کی ترویج اور قوموں کی سالمیت کے فروغ کے مشن کو بڑہاوا ملا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نکی ہیلی نے کہا، “ہماری حکومت کا مقصد اقوام متحدہ میں قدروقیمت دکھانا ہے۔ جس طریقے سے ہم یہ قدروقیمت دکھائیں گے اُس میں اپنی قوت دکھانا، اپنی آواز بلند کرنا، اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہونا اور یہ یقینی بنانا کہ ہمارے اتحادیوں کو ہماری حمایت بھی حاصل رہے۔”