امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [مئ 2022]

ماسک پہنے ہوئے ایک آدمی کوویکس کے لیبل والا ڈبہ اٹھا کر لے جا رہا ہے (U.S. Government)
امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت 28 اپریل کو بولیویا میں کووڈ-19 ویکسین کی 600,000 سے زائد خوراکیں پہنچائیں۔ (U.S. Government)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی537 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

16   مئی

امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں 12 مئی کو ہونے والے کووڈ- 19کے دوسرے سربراہی اجلاس میں درجنوں ممالک، نجی شعبے کے گروپوں اور غیر منفعتی تنظیموں نے کووڈ- 19 کی ویکسینوں اور علاج تک رسائی کو بڑھانے اور عالمی صحت کے تحفظ کی خاطر سرمایہ کاری کے لیے مجموعی طور پر 3.2 ارب ڈالر کے وعدے کیے۔

 ایک آدمی سامان کی کھیپ کو دیکھ رہا ہے جس کے ڈبوں پر امریکی پرچم بنا ہوا ہے اور 'کوویکس' لکھا ہوا ہے (© Ebrahim Hamid/AFP/Getty Images)
دنیا کے ممالک کووڈ- 19کے خاتمے اور مستقبل میں پھوٹنے والی وبائی امراض کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اوپر تصور میں کوویکس کے تحت کووڈ- 19 ویکسینوں کی ایک کھیپ 11 فروری کو سوڈان میں پہنچائی جا رہی ہے۔ (© Ebrahim Hamid/AFP/Getty Images)

14 مئی

امریکہ اور کوویکس نے کووڈ- 19 ویکسینوں کی 2.8 ملین خوراکیں جن پانچ افریقی ممالک میں پہنچائیں اُن میں 90,090 خوراکیں کوموروز، 1,499,940 کینیا اور 39,780 نمیبیا میں پہنچائی گئیں۔

12 مئی

امریکہ نے ویکسینوں میں استعمال ہونے والی اضافی پروٹین سمیت  کووڈ-19 کی ٹیکنالوجیوں کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

9 مئی

 

امریکہ اور بین الاقوامی شراکت کاروں نے کووڈ-19 ویکسین کی 250,380 خوراکیں ہنڈوراس پہنچائیں۔

 6 مئی

 

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت سمووا کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 45,630 خوراکوں کا اضافی عطیہ دیا۔

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت برکینا فاسو کو 718,380 خوراکوں اور سوڈان کو 999,180 خوراکوں سمیت سات افریقی ممالک کووڈ-19 ویکسین کی 5.6 ملین خوراکیں پہنچائیں۔

5 مئی

 

 

امریکہ نے حال ہی میں بولیویا میں کووڈ-19 ویکسین کی چھ لاکھ اضافی خوراکیں پہنچائیں۔

29 اپریل

 

امریکہ نے گیمبیا، لیسوتھو اور سیرا لیون کو کووڈ-19 ویکسین کی 300,000 سے زیادہ خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا۔

28 اپریل

 

امریکہ نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی تین ملین خوراکوں کا اضافی عطیہ دیا۔

25 اپریل

امریکہ پوری دنیا میں ویکسین تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یو ایس ایڈ کی حفاظتی ٹیکوں کی کوششوں سے سالانہ 2  سے 3 ملین تک انسانی زندگیاں بچانے میں مدد ملتی ہے۔

24 اپریل

 

امریکہ نے سینی گال کو کووڈ-19 ویکسین کی 99,450 خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا۔

22 اپریل

 

شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے امریکہ نے ویت نام کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.7 ملین خوراکوں کا اضافی عطیہ دیا۔

امریکہ افریقہ اور اس سے باہر ویکسین تک رسائی کو بہتر بنا رہا ہے، جس سے کووڈ-19 اور ایبولا اور ملیریا سمیت دیگر بیماریوں کے خلاف پیشرفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 لوگوں کا ایک گروپ زمین پر بیٹھا ہے۔ (© Jerome Delay/AP Images)
ملاوی کے تومالی نامی گاؤں کے بچے 2019 کے ایک پائلٹ پروگرام کے تحت ملیریا کے خلاف دنیا کی پہلی ویکسین لگوانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ (© Jerome Delay/AP Images)

20 اپریل

امریکہ نے پاناما کو کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی پانچ لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔

اس مضمون کو ہفتہ وار  اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور بعد میں ماہانہ بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ,ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر 2021 اور جنوری، فروری، 2022 مارچ,
2022 اپریل

کی اپ ڈیٹس دیکھیے