امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [جون2022 ]

حفاظتی لباس پہنے ایک فرد ایک عورت کو کورونا ویکسین لگا رہا ہے (U.S. Embassy El Salvador/Juan Carlos Quintero)
ایل سلویڈور میں انسانی جانیں بچانے اور کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے میں مدد کے لیے، امریکہ ایل سلویڈور کو کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں، طبی آلات اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ (U.S. Embassy El Salvador/Juan Carlos Quintero)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی561 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

27 جون

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت فلپائن کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 کی 299,520 خوراکوں کا اضافی عطیہ دیا۔

26 جون

امریکہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت کاروں نے حال ہی میں تنزانیہ کو عطیہ کی جانے والی کورونا ویکسین کی 400,140 خوراکوں سمیت، افریقہ کے چار ممالک کو کورونا ویکسین کی 3.2 ملین سے زائد خوراکوں کا عطیہ دیا۔

24 جون

 

امریکہ نے بچوں کو لگانے والی کورونا ویکسین کی 4,800 خوراکیں کوسوو پہنچائیں۔

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت نکارا گوا کو کورونا ویکسین کی 657,540 خوراکوں کا عطیہ دیا۔

 22 جون

ایل سلویڈور میں انسانی زندگیاں بچانے، اقتصادی بحالی کو تیز تر کرنے اور کووڈ-19 پر قابو پانے کے لیے، یو ایس ایڈ ایل سلویڈور کی مدد کر رہا ہے۔

 ہاتھ میں مائکروفون پکڑے ایک آدمی لوگوں سے بات کر رہا ہے اور ایک عورت بستر پر لیٹی ہوئی ہے (USAID/Enrique Alarcon)
یو ایس ایڈ صحت کے عملے کے ارکان کی تربیت کر رہا ہے تاکہ وہ انتہائی اہم دیکھ بھال اور کووڈ-19 کی روک تھام کا کام کر سکیں۔ (USAID/Enrique Alarcon)

21 جون

امریکہ نے بچوں کو لگانے والی کورونا ویکسین کی 22 لاکھ  سے زائد خوراکیں نیپال پہنچائیں۔

یو ایس ایڈ نے پاپوا نیوگنی کی کورونا ویکسین لگانے کے موبائل کلنکوں کی تعداد دو گنا کرنے میں مدد کی۔

19 جون

 

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 کی بچوں کو لگانے والی ویکسین کی تین لاکھ خوراکیں منگولیا پہنچائیں۔

امریکہ نے کوویکس پروگرام کی شراکت سے گھانا کو عطیہ کی جانے والی 464,490 خوراکوں سمیت تین افریقی ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی تیس لاکھ خوراکیں عطیہ کیں۔

15 جون

وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کووڈ-19 کے خاتمے اور صحت کی عالمگیر سلامتی کے لیے پرعزم شراکت دار ممالک اور تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

13  جون

امریکہ کے دوسرے ممالک کو دیئے جانے والے ویکسین کے عطیات کی تعداد 550 ملین خوراکیں ہو گئی۔

12 جون

بین الاقوامی شراکت داروں کے ذریعے امریکہ نے حال ہی میں کووڈ-19 کی 1.2 ملین سے زائد خوراکیں انگولا، بینین، گنی اور لیسوتھو کو بطور عطیہ دیں۔

10 جون

امریکہ نے کوویکس کے ذریعے کووڈ-19 کی ویکسین کی 23,400 خوراکیں کیریباتی پہنچائیں۔

9 جون

یو ایس ایڈ نے مزید فلپائنیوں کی ویکسین لگوانے میں مدد کرنے کے لیے پورے فلپائن میں ویکسی نیشن کی 11 موبائل ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ یہ ٹیمیں فلپائنیوں کی جہاں بھی وہ رہتے ہوں مدد کریں گیں۔

 ایک مرد اور ایک عورت بیٹھے ہوئے ہیں اور پس منظر میں ایک جیپ دکھائی دے رہی ہے (USAID/Christina Butler)
طبی کارکن ایبی گیل اور ولیم میکز ایک جیپنی کے سامنے تصویر کھچوانے کے لیے کھڑے ہیں۔ (USAID/Christina Butler)

7 جون

امریکہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت کاروں نے حال ہی میں کووڈ-19 ویکسین کی 100,620 خوراکیں بطور عطیہ مالدیپ پہنچائیں۔

 3 جون

امریکہ نے آئیوری کوسٹ اور ماریطانیہ کو کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین سے زائد خوراکوں کا عطیہ دیا۔

31 مئی

امریکہ نے تاجکستان کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 198,900 خوراکوں کا اضافی عطیہ دیا۔

27 مئی

امریکہ نے کوویکس کے ذریعے لائبیریا، صومالیہ اور گیمبیا کو کووڈ-19 ویکسین کی 58 1,490 خوراکوں کا عطیہ دیا۔

اس مضمون کو ہفتہ وار  اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور بعد میں ماہانہ بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ,ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر 2021 اور جنوری، فروری، 2022 مارچ,
2022 اپریل

مئ 2022

کی اپ ڈیٹس دیکھیے